فیروز والا، ڈکیتی مزاحمت پر ڈاکوؤں کی فائرنگ، بیوپاری سمیت 2افراد قتل، نوجوان زخمی 

فیروز والا، ڈکیتی مزاحمت پر ڈاکوؤں کی فائرنگ، بیوپاری سمیت 2افراد قتل، ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


  فیروزوالا(نمائندہ پاکستان) نیو سیالکوٹ موٹروے کالا شاہ کاکو آہدیاں روڈ پر دن دہاڑے ڈکیتی کی ہولناک واردات کے دوران  ڈاکو کی لوٹ مار مزاحمت پر ڈاکوؤں کی فائرنگ سے بپو یاری سمیت دو افراد جاں بحق جبکہ  نوجوان زخمی ہو گیا جسے طبی امداد کے لئے سپتال  داخل کردیا گیا۔بتایا گیا ہے شاہدرہ کا رہنے والا بیوپاری  عبداللہ رحیم اپنے ساتھی عبدالحمید کے ہمراہ موٹر سائیکل پر سوار ہو کر چکوک ایریا جا رہا تھا جب چک نمبر 47 کے قریب پہنچا دیا تو موٹرسائیکل ڈاکوؤں نے انہیں روک کر لوٹ لیا ڈاکوؤں نے دو لاکھ روپے کی رقم چھین لی مزاحمت پر  فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں  عبداللہ رحیم موقع پر ہلاک جبکہ اس کا ساتھی بچ گیا  ڈاکوؤں نے اسی دوران ایک ٹرالا اور راہگیروں کو روک کر لوٹ لیا ان سے نقدی اور موبائل چھین لیے ڈاکوؤں نے راستے میں  سکے دو بھائیوں ثناء اللہ اور عطاء اللہ کو بھی  روک کر لوٹنے کی کوشش کی ڈاکوؤں نے مزاحمت پر فائرنگ کر دی جس کے  نتیجہ میں زمیندار ثنائاللہ ہلاک اس کا بھائی عطائاللہ زخمی ہوگیا جسے طبی امداد کے لئے سپتال  داخل کردیا جس کی حالت نازک بیان کی جاتی ہے  فیروز والا  پولیس نے ہلاک ہونے والے دونوں افراد کی لاشیں قبضہ میں لے کر پوسٹمارٹم کے لئے ہسپتال بھجوا دی پولیس نے مقدمہ درج کرلیا متاثرین نے بتایا موٹر سائیکل ڈاکوؤں کے گروہ  نے علاقہ میں دہشت  مچارکھی ہے اس ایریا میں مسلسل  ڈکیتی کی وارداتیں معمول بن چکی ہیں سنگین وارداتوں پر علاقے کے مکینوں نے احتجاج کیا۔دریں اثناں آئی جی پنجاب پولیس  نے تھانہ فیروز والا کے علاقہ میں ڈاکوؤں کے ہاتھوں دو افراد کی ہلاکت کے واقعہ کا نوٹس لے لیا آر پی او  پولیس  شیخوپورہ سے واقعہ کی رپورٹ طلب کرلی۔
دو افراد جاں بحق