چینی کمپنی ”چیلنج فیشن“ نے 5 ہزار نوکریاں فراہم کر دیں،عاصم سلیم باجوہ

چینی کمپنی ”چیلنج فیشن“ نے 5 ہزار نوکریاں فراہم کر دیں،عاصم سلیم باجوہ

  

لاہور(آن لائن) پاک چین اقتصادی راہداری(سی پیک) کے چیئرمین لیفٹیننٹ جنرل (ر) عاصم سلیم باجوہ نے کہا ہے کہ چینی کمپنی ”چیلنج فیشن“ کا دورہ لاہور  زبردست  رہا ہے۔ سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری اپنے ایک پیغام میں چیئرمین سی پیک اتھارٹی نے کہا کہ چینی سرمایہ کاروں نے 5000 نوکریاں فراہم کرنے والی ایک بہت بڑی برآمدی ٹیکسٹائل فیکٹری تیار کی ہے اور وہ مزید 20000 نوکریوں کے مواقع پیدا کرنے کا وعدہ کرتے ہوئے توسیع کرنے کے لئے تیار ہے۔ انہو  ں نے کہا کہ یہ سپیشل اکنامک زون کا ایک نیا   نمونہ ہے، جو ہمارے صنعتی پیداوار اور برآمدات کو فروغ دے گا۔

 عاصم سلیم باجوہ

مزید :

صفحہ اول -