خدمت آپکی دہلیز پر، کل سے پروگرام شروع، افسروں کی مانیٹرنگ کا فیصلہ

خدمت آپکی دہلیز پر، کل سے پروگرام شروع، افسروں کی مانیٹرنگ کا فیصلہ

  

ملتان، خانیوال، بہاولپور، وہاڑی،ڈیرہ (سپیشل رپورٹر، بیورو رپورٹ، بیورونیوز، سٹی رپورٹر) حکومت پنجاب کی ہدایت پر صوبہ بھر میں " خدمت آپ کی دہلیز پر"پروگرام کا آغاز کل سے ہو گا۔ملتان ویسٹ منیجمنٹ کمپنی نے پروگرام کو کامیاب بنانے کے لئے تیاریاں مکمل کر لی ہیں۔ایم ڈی ویسٹ منیجمنٹ کمپنی فخرالاسلام ڈوگر کی ہدایت پر ایک ہفتہ کا صفائی پلان جاری کر دیا گیا ہے۔آج جمعرات کو امیر آباد،شاہ فیصل کالونی،گلگشت،ٹبی شیر خان،پیر خورشید کالونی نواب پور روڈ اور اتحاد کالونی،نیو ملتان،شاہ رکن عالم کالونی،اسلام پورہ، شجاع آباد روڈ،بابر کالونی اور رحمان کالونی میں خصوصی صفائی ہو گی۔حسین آگاہی،سرکلر روڈ،محمودآباد،خوشحال کالونی،نقشبند،بلال نگر، بھٹہ کالونی اور صدیق آباد کے ایریا کو جمعہ کے صفائی پلان میں شامل کرلیا گیا ہے۔ہفتہ کو قدیرآباد، مہربان کالونی،ابدالی روڈ،ایل ایم کیوروڈ، شمس آباد کالونی، حضوری باغ،واٹرورکس روڈ قاسم پور اور گلزیب کالونی میں صفائی آپریشن ہو گا۔پیر کوشاداب کالونی، ورکرزویلفیئر،لودھی کالو نی، خواجہ غریب نواز،پیپلز کالونی،تغلق،نیاز،مدینہ اور ابراہیم ٹاون میں صفائی ہو گی۔منگل کو نشاط روڈ،پاک گیٹ،حرم گیٹ، سبزہ زار، شالیمار، نشیمن، انکم ٹیکس، گلبرگ اور شیخ کالونی کے ایریا میں اور بدھ کوجناح کالونی،کوٹلہ وارث شاہ، وقاص اور گرین ٹاؤن، طارق آباد،غوث آباد،ناصر آباد اور حیدری کالونی میں صفائی کی جائے گی۔تمام رہائشی و کمرشل ایریا سے ویسٹ اور ملبہ اٹھایا جائے گا۔خدمت آپ کی دہلیز پر پروگرام میں ورکرز کے علاوہ ملتان ویسٹ منیجمنٹ کی بھاری مشینری حصہ لے گی۔ وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان بزدار کی ہدایت پر ضلعی انتظامیہ خانیوال نے خدمت آپکی دہلیز مہم کی تیاریاں مکمل کرلیں -عوامی خدمت کے اس پروگرام کے تحت تین ہفتے کے دوران شہروں اور دیہات میں  میونسپل سروسز کی بہتری کیلئے کام کیا جائیگا-اس ضمن میں ڈپٹی کمشنر آغا ظہیر عباس شیرازی نے چاروں تحصیلوں کی میونسپل کمیٹیز کا اچانک دورہ کرکے تیاریوں کا جائزہ لیا اور افسران سے میٹنگز کیں -ڈپٹی کمشنر نے سینیٹری ورکز سے ملاقات کی اور مشینری کا جائزہ لیا-اسسٹنٹ کمشنرز اور لوکل گورنمنٹس افسران ہمراہ تھے-اس موقع پر ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ خدمت آپکی دہلیز پروگرام کے تمام مقررہ اہداف کا حصول ہر صورت یقینی بنایا جائے پروگرام کے تحت میونسپل سروس کی بہتری،وال چیکنگ،تجاوزات کے خاتمہ،صفائی، نکاسی آب کے مسائل حل کرنے،شجر کاری کیلئے مرحلہ وار مہم چلائی جائیگی-انہوں نے کہا کہ تمام فیلڈ سرگرمیوں کو ایپ کے ذریعے مانیٹر کیا جائیگا اور بہترین کام کرنے والے افسران و ورکرز کو انعامات دیئے جائینگے -ڈپٹی کمشنر کا مزید کہنا تھا کہ سرگرمیوں بارے عوام سے بھی فیڈ بیک لیا جائیگا،شکایت پر متعلقہ افسر کیخلاف ایکشن ہوگا انہوں نے کہا کہ پروگرامز میں عوام غیر سرکاری تنظیموں کی شمولیت بھی یقینی بنائی جائے وزیر اعلی پنجاب کی ہدایت پر ضلع کے عوام کو صاف ستھرے ماحول کی فراہمی یقینی بنائی جائیگی-وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کی ہدایت پر صوبہ بھر میں خدمت آپ کی دہلیز پر پروگرام کا آغاز کیا جا رہا ہے۔ یہ پروگرام تین ہفتوں پر مشتمل ہے۔ یہ بات ڈپٹی کمشنر عرفان علی کاٹھیا نے اس مہم کے انتظامی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔ اس موقع پر بہاول پور ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کے افسران اور دیگر متعلقہ محکموں کے افسران موجود تھے۔ ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ پہلا ہفتہ صفائی، دوسرا نکاس آب اور تیسرا ہفتہ سرکاری عمارات کی صفائی ستھرائی کے لئے مختص کیا گیا ہے۔ ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ ہفتہ صفائی کے موقع پر کوڑا کرکٹ، سالڈ ویسٹ اٹھانے، سٹریٹ لائٹس کی مرمت، وال چاکنگ کا خاتمہ کیا جائے گا۔انہوں نے بتایا کہ اس مہم کے دوران دوسرا ہفتہ میں نکاس آب، ڈرینز، مین ہولز، پبلک ٹائلٹس کی صفائی ہو گی۔ اسی طرح تیسرے ہفتہ میں سرکاری دفاتر کی صفائی ستھرائی، رنگ و روغن اور پارک و گرین بیلٹس میں خوبصورتی لائی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ خدمت آپ کی دہلیز پروگرام سے لوگوں کے مسائل ان کی دہلیز پر حل ہوں گے۔ڈپٹی کمشنر وہاڑی مبین الہی نے کہا ہے کہ وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کے ویژن کے مطابق خدمت آپکی دہلیز پر پروگرام کا 27مئی 2021ء کو افتتاح کیا جا رہا ہے جس کا مقصد عوام کے بنیادی مسائل کو حل کرنا اور میونسپل سروسز کو بہتر بنا نا ہے خدمت آپکی دہلیز پر پروگرام تین ہفتوں تک جاری رہے گا جس میں پہلا ہفتہ میں صفائی ستھرائی، سالڈ ویسٹ مینجمنٹ اٹھانے، وال چاکنگ کا خاتمہ اور سٹریٹس لائٹس کی مرمت، دوسرا ہفتہ میں نکاسی آب میں سیوریج کے نکاسی،ڈرینز اور پبلک ٹوائلٹس کی صفائی،تیسرے ہفتہ میں سرکاری عمارتوں کی صفائی،وائٹ واش، پارکوں اور گرین بیلٹس کی خوبصورتی بنایا جائے گا انہوں نے مزید کہا کہ خدمت آپکی دہلیز پر ایپ کے ذریعے سرگرمیوں بارے عوام سے فیڈ بیک لیا جائے گا اور لوگوں کی طرف سے آنے والی شکایات کو بروقت حل کیا جائے اور لوگوں کے بنیادی مسائل بہتر انداز سے حل کئے جائیں گے ڈپٹی کمشنر مبین الہی نے مزید کہا کہ تمام فیلڈ سرگرمیوں کے حوالے سے سرکاری افسران کی ذمہ داریوں کو کارکر دگی ایپ کے ذریعے مانیٹر کی جائے گی ایپ پر غلط رپورٹنگ کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی خدمت آپکی دہلیز پر پروگرام کی کامیابی اولین ترجیح ہے جس کے لئے ہرممکن اقدامات اٹھائے جائیں. علاوہ ازیں ڈپٹی کمشنر مبین الہی کی ہدایت پر ایس این اے خرم سلیم نے میونسپل کمیٹی میلسی میں خدمت آپکی دہلیز پر پروگرام کے حوالے سے مختلف محکموں کے ملازمین کو ٹریننگ دی۔-ڈپٹی کمشنر ڈیرہ غازی خان کیپٹن ریٹائرڈ محمد علی اعجاز نے"خدمت آپ کی دہلیز پر"مہم میں پہلی پوزیشن حاصل کرنے کیلئے افسران کو ٹاسک دے دیا ہے،ہر سرگرمی کو کور کیا جائیگا۔انہوں نے کہا کہ27 مئی سے ضلع ڈیرہ غازی خان میں "خدمت آپ کی دہلیز پر"کام شروع کرنے جارہے ہیں افسران اور محکموں کا صوبہ بھر میں بہتر کارکردگی کا مقابلہ ہوگا۔صفائی،سیوریج،سٹریٹ لائٹس،وال چاکنگ،تجاوزات اور دیگر میونسپل سروسز کی ہر سرگرمی کا پہلے،دوران کام اور بعد کا تصویری ویڈیو ریکارڈ مرتب کرکے کارکردگی ایپ پر بروقت اپ لوڈ کی جائیں۔ڈہٹی کمشنر نے کہا کہ پہلی بار عوام کو بھی براہ راست مہم میں شریک کیا گیا ہے عوام بھی متعلقہ ایپ کے ذریعے اداروں کی کارکردگی کا فیڈ بیک دیں گے۔کوڑا کرکٹ،گندگی،سیوریج اور دیگر مسائل کی نشاندہی کرسکیں گے۔ڈپٹی کمشنر کیپٹن ریٹائرڈ محمد علی اعجاز نے کہا کہ شہر اور دیہاتوں میں تین ہفتہ بلاتعطل مہم جاری رکھی جائے گی۔مہم کے دوران متعلقہ افسران کی ہفتہ وار چھٹیاں منسوخ کردی گئی ہیں۔انہوں نے کہا کہ وہ خود بھی فیلڈ میں نکلیں گے اور مہم کو مانیٹر کیا جائیگا۔ 

فیصلہ

مزید :

صفحہ اول -