افغان فورسز کی طالبان کے ٹھکانے پر کارروائی، 62مغوی بازیاب

افغان فورسز کی طالبان کے ٹھکانے پر کارروائی، 62مغوی بازیاب

  

پل خمری(شِنہوا)افغانستان کے شمالی صوبے بغلان میں طالبان کے ایک حراستی مرکز پر افغان خصوصی فورسز کے حملے میں 36 سیکورٹی اہلکاروں سمیت مجموعی طور پر 62 یرغمالیوں کو آزاد کرا لیا گیا ہے۔فوج نے ایک بیان میں بتایا کہ بدھ کے ابتدائی گھنٹوں میں خصوصی فورسز نے ضلع بغلان مرکزی کے گاں نوروزک میں طالبان کے ایک حراستی مرکز پر چھاپہ مارا۔ مرکز کے 4 محافظوں کو ہلاک کرنے کے بعد انہوں نے 36 سیکورٹی اہلکاروں اور 26 عام شہریوں سمیت 62 مغویوں کو بازیاب کرا لیا ہے۔خصوصی فورسز نے مسلح باغیوں کے حراستی مرکز کو بھی تباہ کر دیا ہے۔گزشتہ 3 دنوں کے دوران طالبان کے قبضہ سے مغویوں کو چھڑانے کیلئے طالبان کے حراستی مراکز پر کیا جانیوالا یہ دوسرا حملہ ہے۔طالبان پر گزشتہ حملے کے دوران خصوصی فورسز نے پیر کے روز بغلان میں مسلح گروہ کے ٹھکانے پر حملہ کرتے ہوئے 8 سیکورٹی اہلکاروں کو بازیاب کرا لیا تھا۔

مغوی بازیاب

مزید :

صفحہ اول -