پنجاب حکومت گری تو وفاق میں اسمبلی توڑ دینگے، فیصل واوڈا 

پنجاب حکومت گری تو وفاق میں اسمبلی توڑ دینگے، فیصل واوڈا 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


 اسلام آباد (این این آئی)پاکستان تحریک انصاف کے سینیٹر فیصل واوڈا نے کہا ہے کہ اگر پنجاب حکومت ن لیگ نے گرا دی تو ہم وفاق میں اسمبلی توڑ دیں گے۔ایک انٹرویومیں فیصل واوڈا نے کہا کہ چوہدری نثارباقی لوگوں کی طرح ہاتھ باندھ کرپیچھے نہیں کھڑے ہوئے، چوہدری نثارن لیگ کیلئے ایک سرپرائز ہو سکتے ہیں، چوہدری نثار پر کرپشن کا کوئی کیس نہیں ہے دلیرشخص ہیں۔فیصل واوڈا نے کہاکہ عالمی سطح پرکئی کیسزمیں ہارنے پر ہم اربوں روپے ادا کر چکے ہیں، ن لیگ حکومت نے اربوں روپے اس مقدمے پر خرچ کیے یہ لوگ مقدمات ہارنے پربھی کک بیکس لیتے تھے۔انہوں نے کہا کہ عمران خان اپنی جیب میں پیسے ڈالنے والا شخص نہیں ہے، عمران خان ہروقت ملک کے بارے میں سوچتے ہیں۔
فیصل واوڈا 

مزید :

صفحہ اول -