ڈیرہ،2مخالفین قتل، لادی گینگ کے خلاف مقدمہ،شہریوں میں غم وغصہ

ڈیرہ،2مخالفین قتل، لادی گینگ کے خلاف مقدمہ،شہریوں میں غم وغصہ

  

ڈیرہ غازیخان(سٹی رپورٹر)لادی گینگ کی سفاکیت کا مقدمہ بی ایم پی تھانہ سیمنٹ فیکٹری میں درج کرلیاگیا،مقدمہ لادی گینگ کے سرغنہ خدابخش عرف خدی چکرانی سمیت پندرہ نامزد اور پانچ نامعلوم ملزمان کے خلاف درج کیا گیا، مقدمہ میں دہشتگری، قتل،اقدام قتل اور اغواء، برائے تاوان سمیت دیگر دفعات شامل لادی گینگ نے گزشتہ روز دوافراد کو قتل کیا تھا جبکہ ایک شخص کے دونوں ہاتھ، ناک اور کان کاٹ دئیے تھے قبائلی علاقہ تمن کھوسہ میں گزشتہ روز پیش آنے والے دردناک واقعہ کا مقدمہ بارڈر ملٹری پولیس تھانہ سیمنٹ فیکٹری میں مقتول کے چچا دوست علی کی مدعیت میں لادی گینگ کے سرغنہ خدابخش عرف خدی چکرانی سمیت پندرہ نامزد اور پانچ نامعلوم ملزمان کے خلاف درج کیا گیا مقدمہ میں دہشتگری قتل،اقدام قتل اور اغواء برائے تاوان سمیت دیگر دفعات شامل جبکہ دوسری جانب ملزمان کی گرفتاری کیلئے پنجاب رینجرز اور قانون نافذ کرنیوالے والے اداروں نے قبائلی علاقوں میں سرچ اپریشن کیا قانون نافذ کرنیوالے اداروں کے اہلکاروں نے لادی گینگ کے ٹھکانوں تک پیش قدمی تاہم سیکورٹی فورسز کو ملزمان کی گرفتاری سے متعلق تاحال کوئی کامیابی حاصل نہیں ہوسکی جبکہ ڈپٹی کمشنر کیپٹن ریٹائرڈ علی اعجاز نے پولیٹیکل اسسٹنٹ حمزہ سالک کے ہمراہ لادی گینگ کے ہاتھوں قتل ہونے والوں کے گھر جاکر مقتولین کے لواحقین سے تعزیت کا اظہار کیا اور انہیں پنجاب حکومت کی جانب سے انصاف دلانے کا یقین دلایا۔ 

مقدمہ درج

مزید :

صفحہ اول -