11لیبر، کنزیومر اور اینٹی کرپشن کورٹس کے ججز کے تبادلے اور تقرریاں کے احکامات جاری 

11لیبر، کنزیومر اور اینٹی کرپشن کورٹس کے ججز کے تبادلے اور تقرریاں کے احکامات ...

  

پشاور(نیوز رپورٹر) خیبر پختونخوا حکومت نے 11لیبر، کنزیومر اور اینٹی کرپشن کورٹس کے ججز کے تبادلے اور تقرریاں کے احکامات جاری کر دیئے ہیں اسٹیبلشمنٹ ڈویژن کے اعلامیہ کے مطابق جوڈیشل افسران ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج  شفیق احمد تنولی کو ڈی آئی خان سے پشاور ہائی کورٹ، ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج محمد فرحت اللہ کو  پشاور ہائی کورٹ سے ڈی آئی خان، ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج عبد الغفور قریشی پشاور لیبر کورٹ سے پشاور ہائی کورٹ، ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج محمد آصف خان کو پشاور ہائی کورٹ سے کنزیومر کورٹ پشاور، ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج محمد اقبال کو کنزیومر کورٹ نوشہرہ سے  پشاور ہائی کورٹ، ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج احسان اللہ خان محسود،اینٹی کرپشن بنو ں سے پشاور ہائی کورٹ، ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج لیاقت علی کو پشاور ہائی کورٹ سے کنزیومر کورٹ نوشہرہ، ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج مس زینب رحمان کو لیبر کورٹ ہری پور سے پشاور ہائی کورٹ، ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج فریال ضیاء مفتی  پشاور ہائی کورٹ سے کنزیومر کورٹ مانسہرہ، ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج محمد عارف خان کو  پشاور ہائی کورٹ سے کنزیومر کورٹ کوہاٹ اور ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج  سمیرہ ولی کو پشاور ہائی کورٹ سے  لیبر کورٹ ہری پور تبدیل کردیا ہے۔

مزید :

پشاورصفحہ آخر -