تین صوبوں کے اعتراض کے باوجود ٹی پی لنک کینال کھولنا اشتعال انگیز ہے ، بلاول بھٹو

تین صوبوں کے اعتراض کے باوجود ٹی پی لنک کینال کھولنا اشتعال انگیز ہے ، بلاول ...
تین صوبوں کے اعتراض کے باوجود ٹی پی لنک کینال کھولنا اشتعال انگیز ہے ، بلاول بھٹو

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد ( ڈیلی پاکستان آن لائن ) چیئرمین پاکستان پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ تین صوبوں کے اعتراض کے باوجود ٹی پی لنک کینال کھولنا اشتعال انگیز ہے ۔ 

نجی ٹی وی نیو نیوز کے مطابق بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ ٹی پی لنک کینال کھولنے سے کراچی ، بدین  اور تھر سمیت سندھ کے زیریں علاقے بنجر ہو رہے ہیں ، ٹی پی لنک کینال کے کھولنے سے سندھ کے بیراجوں میں 42.28 فیصد پانی کی کمی  ہو رہی ہے ۔چیئرمین پاکستان پیپلزپارٹی نے کہا کہ سندھ پانی کی کمی کے باوجود سندھ بلوچستان کو اس کے حصے کا پانی دے رہا ہے ۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر  پیپلزپارٹی کی جانب سے بیان میں کہا گیا کہ سندھ، خیبرپختونخوا اور بلوچستان نے ارسا کے 24 مئی کے اجلاس میں ٹی پی لنک کینال کھولنے کے خلاف ووٹ دیا تھا،  ارسا سندھ کے رکن زاہد جونیجو کو چیئرمین راؤ ارشاد نے تین صوبوں کی مخالفت کے باوجود ٹی پی لنک کینال کھولنے کے سوال پر نامناسب سلوک کا نشانہ بنایا تھا۔

ٹی پی لنک کینال کو چار مئی کو کھولا گیا تاہم سندھ کے احتجاج کے باعث فورا بند کردیا گیا تھا۔

مزید :

اہم خبریں -