عمران خان قرضوں پر معیشت چلا کر آنے والی نسلوں کیلئے گڑھا کھود رہے ہیں، بلاول بھٹو

عمران خان قرضوں پر معیشت چلا کر آنے والی نسلوں کیلئے گڑھا کھود رہے ہیں، ...
عمران خان قرضوں پر معیشت چلا کر آنے والی نسلوں کیلئے گڑھا کھود رہے ہیں، بلاول بھٹو

  

اسلام آباد ( ڈیلی پاکستان آن لائن) چیئرمین پاکستان پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ وزیر اعظم عمران خان ملکی معیشت قرضوں پر چلا کر آئندہ نسلوں کیلئے گڑھا کھود رہے ہیں،عمران خان نے پاکستان کے بچے بچے کو قرض کی دلدل میں دھکیل کر ملک کے مستقبل کو داؤ پر لگانے کی کوشش کی ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ اپنی نااہلی سے واقف ہونے کے باوجود عمران خان نے صرف اپنی انا کی تسکین کیلئے پاکستان کو معاشی تباہی سے دوچار کردیا۔وزیراعظم صاحب! معاشی ترقی کے دعوے کرنے سے قبل ایک تنخواہ دار عام آدمی کے گھر کے حالات کی خبر لیں جہاں مہنگائی نے قیامت ڈھادی ہے۔ 

مزید :

قومی -