جنت مرزا اور ہانیہ عامر سے متعلق  قومی کرکٹرز کے دلچسپ تبصرے

جنت مرزا اور ہانیہ عامر سے متعلق  قومی کرکٹرز کے دلچسپ تبصرے
جنت مرزا اور ہانیہ عامر سے متعلق  قومی کرکٹرز کے دلچسپ تبصرے
سورس: Instagram

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کراچی (ویب ڈیسک)پاکستان کے سینئر کھلاڑی بھی شوبز انڈسٹری پر گہری نظر رکھتے ہیں اور جب ان سے اداکاراوں سے متعلق رائے لی گئی تو ان کے دلچسپ تبصروں نے شائقین کی توجہ حاصل کرلی ۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان سپر لیگ کے آفیشل یوٹیوب چینل پر ایک ویڈیو جاری کی گئی ہے جس دوران قومی ٹیم کے کرکٹرز شوبز انڈسٹری اور ٹک ٹاک کے ستاروں کے بارے میں اپنے خیالات کا اظہار کر رہے ہیں جس سے ظاہر ہو تاہے کہ وہ اپنی فیلڈ کے علاوہ اردگرد بھی گہری نظر رکھتے ہیں۔ویڈیو میں  قومی کرکٹرز کو پاکستانی ٹک ٹاک سٹارز اور شوبز سٹارز کی تصاویر دکھائی گئیں اور ان سے پوچھا گیا کہ کیا وہ ان مشہور شخصیات کو جانتے ہیں؟ ان تصاویر کو دیکھ کر ہمارے معصوم کرکٹرز نے نہایت دلچسپ تبصرے کیے۔
ویڈیو کے آغاز میں جب کرکٹ سٹارز کو وائرل ہونے والی ایک آنٹی کی تصویر دکھائی گئی تو کسی نے انہیں فردوس عاشق اعوان کہا تو کسی نے مریم نواز لیکن کوئی بھی ان وائرل خاتون کو پہچان نہیں پایا۔ٹک ٹاک پر اپنی ایڈیٹنگ کے لیے وائرل شخص کو تو تقریباً تمام کرکٹرز پہچان گئے لیکن کوئی بھی ان کا نام نہ بتاسکا سب نے یہی کہا کہ ہم نے ان کی ویڈیو دیکھی ہے جس میں وہ کبھی جہاز پر اڑ رہے ہوتے ہیں اور کبھی ٹرین پر چڑھے ہوئے ہوتے ہیں۔

کرکٹرز کو جب ٹک ٹاک سٹار جنت مرز کی تصویر دکھائی گئی تو حسن علی فوراً پہچان گئے اور کہا کہ یہ ٹک ٹاک سٹار جنت مرزا ہیں جس پر شاداب نے حسن علی طرف دیکھتے ہوئے کہا ہاں تجھے توپتہ ہوگا ٹک ٹاکر۔ جس پر حسن علی نے کہا ہاں ہم تو ہیں ٹک ٹاکر۔ ان دونوں کے علاوہ تقریباً تمام کھلاڑیوں نے جنت مرزا کو نہ صرف پہچان لیا بلکہ ان کا نام بھی بالکل صحیح بتایا۔ تاہم فخرزمان، شاہین آفریدی، سرفراز احمد اور وہاب ریاض جنت مرزا کو نہیں پہچان پائے۔

جب اداکار احد رضامیر کی باری آئی تو تقریباً تمام کرکٹرز نے ان کے ڈرامے ’’عہد وفا‘‘ کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ ہم نے ان کا ڈراما دیکھا ہے تاہم کچھ کرکٹرز ان کا نام صحیح لے سکے اور کچھ ان کا نام نہیں بتاسکے۔

کرکٹرز کو جب ہانیہ عامر کی تصویر دکھائی گئی تو تقریباً تمام اداکار ہانیہ عامر کو پہچان گئے اور کہا ان کو کون نہیں جانتا۔  سرفراز نے بتایا کہ ڈراماسیریل ’’عشقیہ‘‘ میں ہانیہ نے بہت زبردست اداکاری کی ہے۔ تاہم شاہین آفریدی نے کہا کہ یہ ماہرہ خان ہیں جب کہ فخر زمان نے کہا یہ ماہرہ خان کی چھوٹی بہن ہیں۔

مزید :

کھیل -تفریح -