راکھی نے میکا سنگھ کے پاؤں چھولیے

راکھی نے میکا سنگھ کے پاؤں چھولیے
راکھی نے میکا سنگھ کے پاؤں چھولیے
سورس:   Instagram

  

ممبئی (ویب ڈیسک) بالی ووڈ اداکارہ راکھی ساونت نے گلوکار میکا سنگھ کے پاؤں چھولیے۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق ممبئی کی مقامی کافی شاپ کے باہر راکھی ساونت اور میکا سنگھ کی ملاقات ہوئی جسے کیمروں کی آنکھ نے محفوظ کرلیا۔

دونوں نے کیمروں کے سامنے سلمان خان کی فلم ‘رادھے’ کی تعریف کی جبکہ اس دوران میکا نے بتایا کہ گزرتے ہوئے راکھی کو دیکھا تو فوری چلا آیا۔

میکا نے کہا کہ بگ باس کا رواں سیزن صرف اور صرف راکھی کی وجہ سے چلا ہے۔ اس پر راکھی نے میکا کے پاؤس چھوئے اور شکریہ ادا کیا۔

اپنی تعریف پر راکھی بھی چپ نہ رہ سکیں اورمیکا کی تعریف شروع کردی۔

خیال رہے کہ 2006 میں راکھی ساونت اور میکا سنگھ کا سکینڈل سامنے آیا تھا اور ایک ٹی وی شو کے دوران اچانک میکا سنگھ نے راکھی کا بوسہ لے لیا تھا جس پر تنازع کھڑا ہوگیا تھا۔

مزید :

تفریح -