شکار پور میں ڈاکوؤں کیخلاف جاری آپریشن کیلئے پولیس کمانڈ میں تبدیلی

شکار پور میں ڈاکوؤں کیخلاف جاری آپریشن کیلئے پولیس کمانڈ میں تبدیلی
شکار پور میں ڈاکوؤں کیخلاف جاری آپریشن کیلئے پولیس کمانڈ میں تبدیلی

  

لاڑکانہ (ویب ڈیسک) شکار پور میں ڈاکوؤں کیخلاف جاری آپریشن کے لیے پولیس کمانڈ میں تبدیلی کردی گئی۔

جیو نیوز کے مطابق 

ڈی آئی جی لاڑکانہ ناصر آفتاب کا تبادلہ کردیا گیا، ڈی آئی جی شہید بے نظیر آباد مظہر نواز شیخ کو ڈی آئی جی لاڑکانہ تعینات کردیا گیا۔

پولیس کے مطابق گڑھی تیغو اور قریبی علاقوں میں جاری آپریشن میں اب تک ڈاکوؤں کے 130 سے زائد ٹھکانوں کو تباہ کیا جاچکا ہے، گڑھی تیغو کے کچے کے علاقے میں 40 سے 50 ڈاکو موجود ہیں ابھی تک 12 میں سے 8 مغویوں کو بازیاب کرایا گیا ہے۔

 آپریشن کے دوران 8 ڈاکو ہلاک اور 12 زخمی ہوئے ہیں، فائرنگ کے تبادلے میں 2 پولیس اہل کار اور ایک فوٹو گرافر شہید  جبکہ 6 اہلکار بھی زخمی ہوئے ہیں۔

مزید :

علاقائی -سندھ -لاڑکانہ -