پاکستان میں امریکی اڈے کے قیام کی خبروں پر افغان طالبان کا ردعمل آگیا

پاکستان میں امریکی اڈے کے قیام کی خبروں پر افغان طالبان کا ردعمل آگیا
پاکستان میں امریکی اڈے کے قیام کی خبروں پر افغان طالبان کا ردعمل آگیا

  

کابل (ویب ڈیسک) افغان طالبان کا کہنا ہےکہ  ذرائع  ابلاغ سے معلوم ہوا کہ امریکا کارروائیوں کے لیے ہمارے  پڑوس میں موجود رہنا چاہتا ہے، پڑوسی ممالک سے مطالبہ ہےکہ کسی کو  ایسا قدم اٹھانے اور موقع فراہم کرنے کی اجازت نہ دیں۔

جیو نیوز کے مطابق 

ایک بیان میں افغان طالبان کا کہنا ہےکہ ذرائع ابلاغ کے مطابق  امریکا ہمارے ملک میں کاروائیاں انجام دینے کے لیے ہمارے پڑوس میں موجود رہنا چاہتا ہے۔

 افغان طالبان کا کہنا ہےکہ خطے میں اجنبی فوجیں بے امنی اور جنگ کا اصل سبب ہیں، پڑوسی ممالک سے مطالبہ ہےکہ کسی کو موقع فراہم کرنے کی اجازت نہ دیں۔

بیان میں مزید کہا گیا ہےکہ اگر ایسا کیا گیا تو یہ تاریخی غلطی و رسوائی ہوگی، افغان مسلم و مجاہد قوم اس طرح کے گھناؤنے اقدام کےخلاف خاموش نہیں رہے گی، اور مشکلات کی ذمہ داری غلطیاں کرنے والوں پر ہوگی۔

خیال رہےکہ گذشتہ دنوں پاکستانی اور غیرملکی میڈیا میں پاکستان کی جانب سے امریکا کو زمینی و فضائی راستہ فراہم کرنے کی رپورٹس سامنے آئی تھیں جن کی دفترخارجہ نے بھی تردید کی ہے۔

دوسری جانب سینیٹ میں اظہار خیال کرتے ہوئے شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ وہ پاکستان میں امریکی اڈوں کی خبر کو واضح الفاظ میں بے بنیاد کہیں گے۔

ان کا کہنا تھا کہ عمران خان کے ہوتے ہوئےکوئی امریکی اڈا پاکستان میں نہیں بنے گا۔

مزید :

بین الاقوامی -