شاہ رخ خان کی بیٹی کو شادی کی پیشکش کس نے کی؟

شاہ رخ خان کی بیٹی کو شادی کی پیشکش کس نے کی؟
شاہ رخ خان کی بیٹی کو شادی کی پیشکش کس نے کی؟
سورس:   Instagram/iamsrk

  

ممبئی (ویب ڈیسک) کنگ خان شاہ رخ خان کی بیٹی سہانا خان کو سوشل میڈیا صارف کی جانب سے شادی کی پیشکش کردی گئی۔

21 مئی کو سہانا نے اپنی 21 ویں سالگرہ منائی جس پر انہیں دوستوں سمیت بے شمار چاہنے والوں نے سالگرہ کی مبارکباد پیش کی اور نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

اس موقع پر  ان کی والدہ گوری خان نے بھی سہانا کیلئے سوشل میڈیا پلیٹ فارم پر پیغام جاری کیا۔

گوری کے ٹوئٹ کو کئی صارفین نے شیئر اور لائک کیا جب کہ دیگر نے اپنے تبصرے پیش کیے لیکن ایک صارف کے کمنٹ نے سب کی توجہ اپنی جانب مرکوز کرلی۔

صارف نے گوری خان کو مخاطب کرتے ہوئے لکھا 'میم میری شادی سہانا سے کروادیں، میری ماہانہ تنخواہ ایک لاکھ روپے سے زائد ہے'۔

اس صارف کے کمنٹ کو کئی لوگوں نے لائک کیا جبکہ کچھ نے خیال ظاہر کیا کہ یہ ناممکن بات ہے۔

مزید :

تفریح -