عثمان بزدار آج بھکر کو 9 ارب روپے کا ضلعی ترقیاتی پیکیج دینے جا رہے ہیں، فردوس عاشق

عثمان بزدار آج بھکر کو 9 ارب روپے کا ضلعی ترقیاتی پیکیج دینے جا رہے ہیں، ...
عثمان بزدار آج بھکر کو 9 ارب روپے کا ضلعی ترقیاتی پیکیج دینے جا رہے ہیں، فردوس عاشق

  

لاہور ( ڈیلی پاکستان آن لائن) وزیر اعلیٰ پنجاب کی معاون خصوصی ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ وزیر اعظم عمران خان کی زیر صدارت وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار ماضی مٰن نظر اندداز کئے گئے اضلاع کی ترقی کے سفر مٰں ہمسفر بنانےکیلئے کوشاں ہیں ۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ عثمان بزدار آج بھکر کو 9 ارب روپے کا ضلعی ترقیاتی پیکیج دینے جا رہے ہیں ۔  15 ارب کی لاگت کے مختلف منصوبوں کا افتتاح، سنگ بنیاد رکھا جائےگا۔

ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ تعلیم، صحت، روڈ انفراسٹرکچر، فراہمی و نکاسی آب، ماڈل بازار اور عوامی فلاح و بہبود کے دیگر منصوبے بھکر میں پائیدار ترقی کی راہ ہموار کریں گے ۔ وزیر اعلیٰ عثمان بزدار کی قیادت میں وہ وقت دور نہیں جب پسماندہ اضلاع ترقی اور خوشحالی کے اعتبار سے بڑے شہروں کے ہم پلہ ہوں گے۔

مزید :

قومی -علاقائی -پنجاب -