کرپشن ، کمیشن اور پروٹیکشن عمران حکومت کے تین وزارتی اصول ہیں ، مریم اورنگزیب

کرپشن ، کمیشن اور پروٹیکشن عمران حکومت کے تین وزارتی اصول ہیں ، مریم ...
کرپشن ، کمیشن اور پروٹیکشن عمران حکومت کے تین وزارتی اصول ہیں ، مریم اورنگزیب

  

اسلام آباد ( ڈیلی پاکستان آن لائن )مسلم لیگ ن کی ترجمان مریم اورنگزیب نے کہا کہ عمران خان کی حکومت کے تین وزارتی اصول کرپشن ، کمیشن اور پروٹیکشن ہیں ، عمران صاحب چوری میں سہولت کاری کرتے ہیں ۔

ترجمان مسلم لیگ ن مریم اورنگزیب نے کہا کہ  پہلے عمران خان صاحب خود منظوری دیتے ہیں بعد میں  انکوائری کراتے ہیں ، چینی چوری سکینڈل میں بھی پہلے انکوائری کرائی گئی اور آخر میں این آر او دے دیا گیا ، بجلی گیس میں ڈالے سے عوام سے اربوں روپے لوٹ لئے گئے۔

مریم اورنگزیب کا کہنا تھا کہ عمران خان صاحب نے آنکھیں بند کر کے این آر او دیا ہے ، رنگ روڈ منصوبے کی پہلے منظوری دی بعد میں انکوائری کرا کر این آر او دے دیا۔دوائی میں 500 ارب کا ڈاکہ مارا گیا، عمران صاحب نے وزیر کی پارٹی عہدے پر ترقی کرکے این آر او دے دیا ، ایل این جی میں 122 ارب کی چوری ،پھر انکوائری اور آخر میں عمران صاحب نے چوروں کو این آر او دے دیا۔

مزید :

قومی -