تربیلا ڈیم میں پانی کا ذخیرہ ختم ، سطح ڈیڈ لیول تک پہنچ گئی ، ارسا
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) ملک میں پانی کا بحران شدید ہوتا جا رہا ہے ، انڈس ریور سسٹم اتھارٹی ( ارسا) کے مطابق تربیلا ڈیم میں پانی کا ذخیرہ ختم ہو گیا ہے ، تربیلا میں پانی کی آمد 50 پزار کیوسک جبکہ اخراج 60 ہزار کیوسک ہے ۔
ارساکے مطابق تربیلا ڈیم میں پانی کی سطح 1400 فٹ پر آگئی ہے جو ناقابل استعمال ہے کیوں کہ 1400 فٹ کے نیچے ریت بجری اور کیچڑ موجود ہے۔ ارسال کی جانب سے صوبوں سے پانی کے استعمال میں احتیاط کی اپیل کی گئی ہے بصورت دیگر بحران سخت ہونے کی وارننگ دی گئی ہے ۔
ارسا کی جانب سے کہا گیا ہے کہ سکردو سمیت شمالی علاقوں میں درجہ حرارت کم ہے جس کے باعث برف کے پگھلنے کا عمل سست ہے، صورتحال یہی رہی تو پانی کا بحران مزید بڑھ جائے گا ۔