نیب نے کوئی سوالنامہ دیا نہ دوبارہ آنے کا کہا، قائم علی شاہ 

نیب نے کوئی سوالنامہ دیا نہ دوبارہ آنے کا کہا، قائم علی شاہ 
نیب نے کوئی سوالنامہ دیا نہ دوبارہ آنے کا کہا، قائم علی شاہ 

  

کراچی ( ڈیلی پاکستان آن لائن) حکومت اور پاکستان سٹیل ملز کی زمین سے متعلق کیس میں سابق وزیر اعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ نیب کی تحقیقاتی ٹیم کے سامنے پیش ہوئے، نیب ٹیم نے قائم علی شاہ سے سٹیل ملز کی زمین کی لیز سے متعلق سوالات کئے۔

نجی ٹی وی اے آر وائی نیوز کے مطابق سید قائم علی شاہ نے نیب آفس سے باہر آکر بتایا کہ نیب نے کوئی سوالنامہ دیا نہ دوبارہ آنے کا کہا ، نیب نے زمین کی لیز سے متعلق کیس میں بلایا تھا، نیب نے بلایا اور ہم آگئے ، پیپلزپارٹی کی کسی سے کوئی ڈیل نہیں ہوئی۔

سید قائم علی شاہ نے کہا کہ پی ڈی ایم میں پیپلزپارٹی کی شمولیت کا فیصلہ ابھی نہیں ہوا، کمیٹی فیصلہ کرے گی کہ پی ڈی ایم میں شامل ہونا ہے یا نہیں ۔

مزید :

قومی -علاقائی -سندھ -