شوگر سکینڈل ، نیب نے یونس ڈھاگہ کو 3 جون کو طلب کرلیا

شوگر سکینڈل ، نیب نے یونس ڈھاگہ کو 3 جون کو طلب کرلیا
شوگر سکینڈل ، نیب نے یونس ڈھاگہ کو 3 جون کو طلب کرلیا

  

اسلام آباد ( ڈیلی پاکستان آن لائن) نیب نے شوگر سکینڈل میں  سابق سیکرٹری تجارت یونس ڈھاگہ کو تین جون کو دوبارہ طلب کر لیا گیا۔ یونس ڈھاگہ سے انٹر منسٹری  کمیٹی کی تمام میٹنگز کے منٹس بھی طلب کر لیے گئے۔

نجی ٹی وی نیو نیوز کے مطابق شوگر سکینڈل میں نیب نے سیکرٹری تجارت یونس ڈھاگہ کو شامل کرنے کا فیصلہ کیا ہے ،  یونس ڈھاگہ کو تمام ریکارڈ ساتھ لانے کی ہدایت کی گئی ہے ، ان سے پوچھا گیا کہ چینی کی نٹرنیشنل اور لوکل قیمت کا تعین کیسے کیا گیا۔ یونس ڈھاگہ کو تمام سمریز، سفارشات و پیپر ورک کا ریکارڈ ساتھ لانے کی بھی ہدایت کی گئی۔

نیب نے سابق سیکرٹری تجارت یونس ڈھاگہ کو 28 اپریل کو طلب کیا تھا لیکن وہ پیش نہ ہوئے۔

مزید :

قومی -