جنگ بندی مذاکرات کاپہلا نتیجہ، اب آگے بڑھنا ہوگا، شاہ محمود قریشی اور وولکن بوزکر کی مشترکہ پریس کانفرنس

جنگ بندی مذاکرات کاپہلا نتیجہ، اب آگے بڑھنا ہوگا، شاہ محمود قریشی اور وولکن ...
جنگ بندی مذاکرات کاپہلا نتیجہ، اب آگے بڑھنا ہوگا، شاہ محمود قریشی اور وولکن بوزکر کی مشترکہ پریس کانفرنس

  

اسلام آباد ( ڈیلی پاکستان آن لائن ) وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی اور اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے صدر وولکن بوزکر نے مشترکہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ فلسطین میں جنگ بندی مذاکرا ت کا پہلا نتیجہ ہے ، اب آگے بڑھنا ہوگا ۔ 

تفصیلات کے مطابق وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی اور اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے صدر وولکن بوزکر نے مشترکہ پریس کانفرنس کی ، شاہ محمود قریشی نے کہا کہ فلسطین میں لگی آگ صرف مذاکرات کے ذریعے ہی بجھ سکتی ہے، اقوام متحدہ کے صدر اور سیکرٹری جنرل مسئلہ فلسطین پر کردار ادا کریں ، اسرائیلی جارحیت سے متاثرہ فلسطین کی فوری بحالی کا کام کرنا ہوگا۔

اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے صدر وولکن بوزکر نے کہا کہ غزہ سیز فائر مسئلے کا حتمی حل نہیں ، اب ہمیں یہاں سے آگے بڑھنا ہوگا ، دو ریاتی مسئلہ فلسطین کا حل ہے ، فلسطین کے مسئلے کا حل فوری مذاکرات ہے ، شاہ محمود قریشی نے احسن انداز میں مسئلہ فلسطین پر بات کی ۔

وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا کہ جنرل اسمبلی کے اجلاس کے دوران ہی فلسطین جنگ بندی کی خبر آئی، یہ آگ صرف یو این قرار داد پر عملدرآمد سے ہی ختم ہو گی، قومی سلامتی کے ایجنڈے پر مقبوضہ کشمیر کا مسئلہ 70سال سے ہے ،صدر جنرل اسمبلی کو افغان امن عمل پر بھی بریفنگ دی ، افغانستان میں صورتحال بدل رہی ہے ، پاکستان کے افغانستان میں امن کیلئے کردار کو دنیا سراہتی ہے ، افغان عمن عمل آگے بڑھانے کیلئے پیس کانفرنس جلد ہونی چاہئے ، دنیا افغانستان میں پاکستان کے مثبت کردار کو دیکھ رہی ہے ۔

مزید :

اہم خبریں -