گورنر راج سمیت وفاق کسی بھی طرح سندھ میں مداخلت نہیں کرنا چاہتا، وزیر داخلہ

گورنر راج سمیت وفاق کسی بھی طرح سندھ میں مداخلت نہیں کرنا چاہتا، وزیر داخلہ
گورنر راج سمیت وفاق کسی بھی طرح سندھ میں مداخلت نہیں کرنا چاہتا، وزیر داخلہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کراچی ( ڈیلی پاکستان آن لائن ) وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے کہا کہ تمام ادارے ایک لائن لینتھ پر کام کر رہے ہیں ، کچے کے علاقے سے ڈاکوؤں کا خاتمہ کر دیں گے ،وفاق  گورنر راج یا کسی بھی دوسرے طرقے سے سندھ میں مداخلت نہیں کرنا چاہتا۔

وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ طے ہوا ہے صوبہ اور مرکز مل کر ڈاکوؤں کا خاتمہ کرے گا ، سندھ حکومت کی صوابدید ہے جہاں چاہے رینجرز استعمال کر سکتے ہیں ،  سندھ پولیس کو جس طرح کے اسلحے کی ضرورت ہو گی ہم فراہم کریں گے ، کچے کے علاقے میں بعض ایسے لوگ ہیں جن کی سیاسی دلچسپی ہے ، ناردا میں کرپٹ لوگوں کے خلاف کراچی میں جھاڑو پھیریں گے ۔

وزیر داخلہ نے کہا کہ سندھ حکومت سے مکمل تعاون کر رہے ہیں ،کراچی میں کوئی آپریشن نہیں ہو رہا،  سندھ حکومت سے بہت اچھے معاملات طے پا گئے، کچے کے علاقے سے ایس آر اے اور بی آر اے کے راستے نکلتے ہیں، سندھ حکومت چاہے تو پولیس کے بیک اپ کیلئے رینجرز کام کرنے کیلئے تیار ہے ، ڈاکو راج کا مکمل خاتمہ کیا جائے گا.

ایک سوال کے جواب میں وزیر داخلہ نے کہا کہ پاکستان ایک ذمہ دار ملک ہے کسی کو کوئی ائیر بیس نہیں دی جا رہی ، عمران خان کی موجودگی میں کسی کو کوئی فوجی اڈا نہیں دیا جائے گا، افغانستان میں امریکا ، روس چین اور پاکستان متفقہ مکینزم رکھیں گے ۔ صحافی اسد طور کیس کے قریب ہیں ، ایسے واقعات میں ملوث لوگ حکومت کی بدنامی کا باعث بنتے ہیں ۔ اس میں کوئی شک نہیں کہ پوری دنیا میں مہنگائی ہوئی ، مہنگائی کا حل تنخواہیں بڑھانا ہے ، ہم تنخواہیں بڑھا رہے ہیں ۔

مزید :

اہم خبریں -