عدالت نے خاتو ن پر کئی مردوں کے ساتھ تعلقات کا الزام لگانے والے شخص کو کیا سزا سنائی ؟ جانئے 

عدالت نے خاتو ن پر کئی مردوں کے ساتھ تعلقات کا الزام لگانے والے شخص کو کیا سزا ...
عدالت نے خاتو ن پر کئی مردوں کے ساتھ تعلقات کا الزام لگانے والے شخص کو کیا سزا سنائی ؟ جانئے 

  

دبئی (ڈیلی پاکستان آن لائن )متحدہ عرب امارات کی عدالت نے خاتون پر بہت سے مردوں سے تعلقات کا الزام لگانے والے شخص کو بھاری جرمانہ عائد کر دیا ۔

تفصیلات کے مطابق خاتون نے نامناسب پیغامات بھیجنے والے شخص کے خلاف مقدمہ درج کروایا جس میں خاتون نے الزام عائد کیا کہ اس شخص نے پیغامات میں ان پر بہت سے مردوں سے تعلقات استوار کرنے کا سنگین الزام عائد کیا اور الزام کو سچ ثابت کرنے کیلئے مرد کی جانب سے خاتون کی مختلف تصاویر بھی شیئر کی گئیں تھیں ۔لہٰذا عدالت اس توہین پر ہونے والے اخلاقی نقصان کا مداوا اس شخص سے جرمانے کی صورت میں پورا کرائے۔

دوسری جانب ملزم نے خاتون پر الزام عائد کرتے ہوئے عدالت سے مطالبہ کیا کہ چونکہ خاتون پر ان کے 39 ہزار درہم واجب الادا ہیں، اس رقم کی ادائیگی کے لیے کی جانے والی گفتگو کی بنائ پر خاتون نے مقدمہ درج کرایا لہٰذا اس مقدمے کو خارج کردیا جائے۔شواہد کی روشنی میں عدالت نے مدعی کو خاتون کے جذبات مجروح کرنے پر مجرم قرار دیا اور فیصلہ دیا کہ چونکہ مرد کے پیغامات نے خاتون کی ساکھ کو نقصان پہنچایا لہٰذا پیغامات بھیجنے والا شخص خاتون کو 20 ہزار درہم بطور جرمانہ ادا کرے۔

مزید :

بین الاقوامی -