وزیر اعلیٰ پنجاب کا بھکر کیلئے 9 ارب 48 کروڑ روپے کے ترقیاتی پیکیج کا اعلان 

وزیر اعلیٰ پنجاب کا بھکر کیلئے 9 ارب 48 کروڑ روپے کے ترقیاتی پیکیج کا اعلان 
وزیر اعلیٰ پنجاب کا بھکر کیلئے 9 ارب 48 کروڑ روپے کے ترقیاتی پیکیج کا اعلان 

  

بھکر ( ڈیلی پاکستان آن لائن ) وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے بھکر کیلئے 9 ارب 48 کروڑ روپے کے ترقیاتی پیکیج کا اعلان کر دیا، بھکر ڈسٹرکٹ ڈویلپمنٹ پیکیج میں 106 ترقیاتی منصوبے مکمل کئے جائیں گے۔

تفصیلات کے مطابق وزیر اعلیٰ پنجاب نے بھکر کا دورہ کیا جہاں انہوں نے 9 ارب 48 روڑ روپے کے ترقیاتی پیکیج کا اعلان کیا ، سردار عثمان بزدار نے کہا کہ ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر ہسپتال بھکر کو اپ گریڈ ٹیا جائے گا،کارڈیک سینٹر بھی بنایا جائے گا، دریا خان اور منکیرہ کے تحصیل ہیڈکوارٹر ہسپتالوں میں ٹراما سینٹر بنائے جائیں گے۔

وزیر اعلیٰ پنجاب نے کہا کہ سرکٹ ہاؤس کی تزئین و آرائش کی جائے گی، بھکر میں سیوریج اور بیوٹیفکیشن کے منصوبے مکمل کئے جائیں گے، بھکر اور مضافات میں 70 سڑکوں کی تعمیر و مرمت کی جائے گی، پبلک ہیلتھ کے تحت فراہمی و نکاسی آب کے  5 منصوبے مکمل ہوں گےصحت کے 11 منصوبے لا رہے ہیں، سکول ایجوکیشن کے 5 اور ہائیر ایجوکیشن کے 4 پراجیکٹس بھی شامل ہیں۔

سردار عثمان بزدار نے کہاکہ لائیو سٹاک کے 3 ڈویلپمنٹ پراجیکٹ مکمل کئے جائیں گے، بلدیات کے 4 منصوبے بھی ڈسٹرکٹ ڈویلپمنٹ میں شامل ہیں۔، ٹیوٹا، پولیس اور ریسکیو کے پراجیکٹس بھی ڈسٹرکٹ ڈویلپمنٹ پیکیج میں شامل ہیں، تھل یونیورسٹی بھکر کے قیام کیلئے 30 کروڑ جاری کر دیئے گئے ہیں۔  تھل یونیورسٹی کیلئے سرائے مہاجر میں 234 ایکڑ اراضی مختص کی جا چکی ہے۔ تھل یونیورسٹی ایکٹ کی کابینہ نے منظوری دے دی، جلد اسمبلی میں پیش ہوگا۔

سردار عثمان بزدار نے کہا کہ 237 کلومیٹر ایم ایم روڈ کیلئے وزیراعظم کو درخواست کی ہے، ایم ایم روڈ کو پی پی پی موڑ میں جلد دو رویہ بنایا جائے گا، گریٹر تھل کینال کا منصوبہ 13 سال سے زیر التواء تھا، اراضی کے حصول کیلئے ایک ارب 5 کروڑ کا معاوضہ دیا گیا، گریٹر تھل کینال1965 میں تونسہ بیراج کے بعد سب سے بڑا آبپاشی منصوبہ ہے۔منصوبے سے 17 لاکھ سے زائد ایکڑ اراضی سیراب ہوگی۔

عثمان بزدار نے کہا کہ 5 ارب روپے سے دریا خان میں فراہمی اور نکاسی آب کے منصوبوں پر دسمبر میں کام شروع ہوگا، بھکر کے 320 سکول اپ گریڈ ہوں گے جن میں 236گرلز سکول بھی شامل ہیں، بھکر میں دانش سکول کیلئے 25 کروڑ روپے کے فنڈز جاری کر دیئے گئے ہیں، 40 کروڑ روپے کی لاگت سے بھکر میں آرٹس کونسل بنے گی جس کا  ڈیزائن تیار کر لیا گیا ہے، شوگر سیس سے 10 کروڑ سے 12 سڑکیں مکمل کی جائینگی ،  5 کروڑکی 8 سڑکوں پر کام جاری ہے۔

سردار عثمان بزدار نے کہا کہ بھکر سٹی میں 7 کروڑ سے کرکٹ گراؤنڈ بن چکا ہے، کلور کوٹ میں 5 کروڑ سے کرکٹ سٹیڈیم تعمیر کیا گیا ہے، 5 کروڑ سے تحصیل منکیرہ میں کرکٹ گراؤنڈ بنایا جائے گا، بھکر میں لا وارث بچوں کیلئے 2 کروڑ کی لاگت سے چائلڈ پروٹیکشن بنایا جا رہا ہے، لائیوسٹاک پروڈکشن بڑھانے اور فارم کی اپ گریڈیشن18 کروڑ سے مکمل کی جائے گی، سالانہ ترقیاتی پروگرام کے تحت ضلع بھکر میں اس وقت 76 سکیموں پر کام جاری ہے، اے ڈی پی سکیمیں 10 -ارب 35 کروڑ روپے سے مکمل ہوں گی۔

مزید :

قومی -علاقائی -پنجاب -