پولیس افسران نے تھانہ ہی بیچ ڈالا، عجب رشوت کی غضب کہانی سامنے آگئی
لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن )پولیس افسران نے رشوت کے حصول کے لیے تھانے کی جگہ ہی بیچ ڈالی،انکوائری رپورٹ میں پولیس افسران اور ایل ڈی اے عملے کو قصوروار قرار دید یا گیا۔
آئی جی پنجاب کی ہدایت پر ٹاؤن شپ میں سبزی منڈی چوکی پرقبضے کی انکوائری مکمل کرلی گئی ہے۔ایس پی سکیورٹی سردار موارہن نے انکوائری رپورٹ آئی جی پنجاب انعام غنی کو بھجوائی ہے۔انکوائری رپورٹ میں وقوعہ کے وقت سرکل ٹاؤن شپ میں تعینات ڈی ایس پی ذوالفقار بٹ اور ایس ایچ او ٹاؤن شپ ابرارشاہ کوگناہ گارقراردےدیاگیا ہے۔دونوں پولیس افسران نے ملی بھگت سےپولیس چوکی پرقبضہ کروایا۔ چوکی پرقبضہ کروانےمیں ایل ڈی اے کےعملےملوث ہونےکےشواہدبھی ملےہیں، ایل ڈی اے کے افسر اکرم سعیدنے پولیس چوکی کے جعلی دستاویزات تیارکئے۔ اکرم سعید سے متعلق ایل ڈی اےحکام کوانکوائری رپورٹ بھجوادی گئی ہے۔
انکوائری رپورٹ سامنے آنے کے بعد ڈی ایس پی ذوالفقاربٹ اورایس ایچ اوابرارشاہ کو معطل کردیا گیا ہے ،دونوں افسران کو نوکری سے برخاست کئے جانے کاامکان ہے۔ دونوں نے رشوت کی بھاری رقم لیکرپولیس چوکی پرائیوٹ افرادکوبیچ دی تھی۔