تنخواہ روکنے پر پنجاب پولیس کے ایک اور اہلکار کی خودکشی کی دھمکی، ویڈیو بھی سامنے آگئی

تنخواہ روکنے پر پنجاب پولیس کے ایک اور اہلکار کی خودکشی کی دھمکی، ویڈیو بھی ...
تنخواہ روکنے پر پنجاب پولیس کے ایک اور اہلکار کی خودکشی کی دھمکی، ویڈیو بھی سامنے آگئی

  

بہاولپور(ڈیلی پاکستان آن لائن بہاولپور پولیس سے تعلق رکھنے والے پولیس اہلکار محمد محبوب  نے تنخواہ روکنے پر خودکشی کی دھمکی دی ہے۔

واضح رہے کہ دو روز قبل بھی پولیس اہلکار نے افسران کی جانب سے تنخواہ روکنے پر پھندہ لیکر خودکشی کرلی تھی۔محمد محبوب کا کہنا تھا کہ چند منٹ کی غیر حاضری پر اس کی ایک ماہ کی تنخواہ روک لی گئی،تنخواہ کے علاوہ میرا کوئی ذرائع آمدن نہیں ہے میرا ایک کمسن بیٹا ہے میں اسکا دودھ اور بیوی کو کھانے کو کہاں سے لاکر دوں؟ اہلکار کا کہنا تھا کہ جب میں نہ تنخواہ روکنے کی شکایت کی تو مجھے مریض قرار دیدیا گیا ہے اگر میری تنخواہ جاری نہ کی گئی تو میں کوئی سنگین قدم اٹھان پر مجبور ہوگا۔

محمد محبوب کا کہنا تھا کہ میں نے اپنی ساری نوکری ایمانداری سے کی ہے،جو کرپش کرتے ہیں انکو کوئی پوچھنے والا نہیں ،مجھے تھانے نہیں تو پولیس لائن بھیج دیں مگرمیری تنخواہ جاری کریں میں تنخواہ کے بغیر میرے گھر والوں کا گزارہ ممکن نہیں ہے۔

مزید :

قومی -