پاکستان سٹاک ایکسچینج میں نیا ریکارڈ بن گیا

پاکستان سٹاک ایکسچینج میں نیا ریکارڈ بن گیا
پاکستان سٹاک ایکسچینج میں نیا ریکارڈ بن گیا

  

کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن )پاکستان اسٹاک ایکسچینج (پی ایس ایکس) میں زیادہ  کاروبار کا نیا ریکارڈ قائم ہوگیا ہے۔ ایک دن میں دو ارب 22 کروڑ شیئرز کا کام ہوا جبکہ 100 انڈیکس کی آج بلند ترین سطح 47 ہزار 206 رہی۔

جیو نیوز کے مطابق پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں آج کاروباری حجم گذشتہ روز کے مقابلہ 42 فیصد زائد رہا۔ گذشتہ روز ایک ارب 56 لاکھ شیئرز کا کاروبار 28 ارب روپے میں ہوا تھا۔مجموعی کاروباری حجم میں 60 فیصد حصہ ٹیکنالوجی اور کمیونیکشن شعبے کا رہا، بینکنگ کمپنیز کے 17 کروڑ شیئرز کے سودے ہوئے۔آج کاروبار کی مالیت 42 ارب 83 کروڑ روپے رہی۔ جبکہ مارکیٹ کیپٹلائزیشن 30 ارب روپے کم ہوکر 8 ہزار 66 ارب روپے رہی اور مارکیٹ کا بینچ مارک 100 انڈیکس 21 پوائنٹس کم ہوکر 46 ہزار 790 پر بند ہوا ہے۔

مزید :

قومی -