گورنرسندھ عمران اسماعیل سے شیخ رشید احمد کی ملاقات ، کن معاملات پر گفتگو ہوئی ؟ جانئے 

 گورنرسندھ عمران اسماعیل سے شیخ رشید احمد کی ملاقات ، کن معاملات پر گفتگو ...
 گورنرسندھ عمران اسماعیل سے شیخ رشید احمد کی ملاقات ، کن معاملات پر گفتگو ہوئی ؟ جانئے 

  

کراچی( ڈیلی پاکستان آن لائن) گورنرسندھ عمران اسماعیل سے وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے گورنر ہاؤس میں ملاقات کی، دونوں رہنماؤں نے ملاقات میں سندھ میں جاری سیاسی و امن و امان کی صورتحال سمیت باہمی دلچسپی کے دیگر امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

ملاقات میں وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے کہا کہ صوبہ سندھ میں امن و امان کو تباہ کرنے والوں کے خلاف سخت کارروائی عمل میں لائی جائے گی اور امن و امان کی صورتحال کو برقرار رکھنے کے لئیے تمام تر اقدامات کو یقینی بنایا جائے گا۔ اس موقع پر گورنرسندھ عمران اسماعیل نے کہا کہ صوبہ سندھ کی ترقی و خوشحالی میں رکاوٹ ڈالنے والے تمام عناصر کا خاتمہ کیا جائے گا۔ 

مزید :

علاقائی -سندھ -کراچی -