جنوبی کوریا کے باشندوں کی محنت رنگ لانا شروع

جنوبی کوریا کے باشندوں کی محنت رنگ لانا شروع
جنوبی کوریا کے باشندوں کی محنت رنگ لانا شروع

  

سیول(رضا شاہ) ٹیسٹ آف انگلش فار انٹرنیشنل کمیونیکیشن (TOEIC) کے مطابق جنوبی کوریا کے باشندے انگلش زبان کی صلاحیت کے امتحان میں ایشیا میں دوسرے نمبر پر رہے ہیں ہیں جبکہ ایشیائی ممالک میں فلپائن پہلے نمبر پر رہا ہے۔ دنیا کے 32 ممالک نے اس امتحان میں حصہ لیا جس میں کوریا 12ویں نمبر پر رہا۔ کوریا کے باشندوں نے اس امتحان میں اوسط 683 نمبر حاصل کیے۔ کوریا نے پچھلے سال کی نسبت اس سال پانچ نمبر زیادہ حاصل کیے ہیں۔ جرمنی 826 نمبروں کے ساتھ پہلے، فلپائن 773 نمبروں کے ساتھ دوسرے، تنزانیہ 750 نمبر کے ساتھ تیسرے، کوسٹاریکا 749 نمبر کے ساتھ چوتھے جبکہ چلی 745 نمبروں کے ساتھ پانچویں نمبر پر رہا۔ فلپائن ایشیا میں پہلے نمبر پر رہا جہاں انگریزی کو سرکاری زبان کا درجہ حاصل ہے۔ یہ امتحان ایسے ممالک کے باشندوں سے لیا جاتا ہے جن کی مادری یا مقامی زبان انگریزی نہیں ہوتی۔ اس ٹیسٹ کا انعقاد امریکہ میں موجود ایجوکیشنل ٹیسٹنگ سروس (ای ٹی ایس) نامی ادارہ کرتا ہے۔ اس ٹیسٹ کو 1982 میں پہلی دفعہ کوریا میں متعارف کرایا گیا تھا۔

مزید :

بین الاقوامی -