جعلی خبریں پوسٹ کرنے والوں کے خلاف فیس بک نے بڑا ایکشن لینے کی تیاری کرلی

جعلی خبریں پوسٹ کرنے والوں کے خلاف فیس بک نے بڑا ایکشن لینے کی تیاری کرلی
جعلی خبریں پوسٹ کرنے والوں کے خلاف فیس بک نے بڑا ایکشن لینے کی تیاری کرلی

  

واشنگٹن(ڈیلی پاکستان آن لائن)سماجی رابطے کی  ویب  سائٹ فیس بک نےجعلی خبریں شیئر کرنے والوں کے خلاف ایکشن لینے کی تیاری کرلی ہے۔

فیس بک انتظامیہ کے مطابق جو صارفین جعلی خبریں شیئر کرتے ہیں ان کے کسی بھی قسم کی پوسٹ کرنے پر پابندی عائد کردی جائے گی۔ اس اکاؤنٹ کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی جو مسلسل غلط خبریں شیئر کررہا ہوگا۔  خبر چاہے کورونا  ویکسین سے متعلق ہو یا کورونا وبا یا کوئی بھی دیگر خبر۔ فیس بک انتظامیہ کے  لوگ صارفین کے اکاؤنٹس پر نظر رکھیں گے اور پھر خلاف ورزی کرنے والے کو ہر قسم کی شیئرنگ سے روک دیا جائے گا۔اس حوالے سے فیس بک ایک نوٹس جاری کرے گا جس کے تحت جھوٹی خبریں پھیلانے والے صارف کی پوسٹ نیوز فیڈ پر سب سے نیچے چلی جائے گی۔فیس بک کی یہ پالیسی عام  صارف کیلئے نہیں بلکہ فیس بک پیجز پر بھی لاگو ہوگی۔

مزید :

سائنس اور ٹیکنالوجی -