اسرائیلی فضائی حملے ، اقوام متحدہ کی انسانی حقوق کمیٹی نےصہیونی فوج کے جھوٹے الزامات کا بھانڈا پھوڑ دیا 

اسرائیلی فضائی حملے ، اقوام متحدہ کی انسانی حقوق کمیٹی نےصہیونی فوج کے ...
 اسرائیلی فضائی حملے ، اقوام متحدہ کی انسانی حقوق کمیٹی نےصہیونی فوج کے جھوٹے الزامات کا بھانڈا پھوڑ دیا 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

نیویارک ( ڈیلی پاکستان آن لائن )اقوامِ متحدہ کی کونسل برائے انسانی حقوق (یو این ایچ آر سی) کی سربراہ نے کہا ہے کہ غزہ پر اسرائیل کے حالیہ فضائی حملے جنگی جرائم ہوسکتے ہیں کیوں کہ جن عمارتوں کو نشانہ بنایا گیا ان کے عسکری استعمال کے کوئی شواہد نہیں ملے۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق یو این ایچ آر سی کے ایک خصوصی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے مشیل بیچلیٹ نے اسرائیل اور فلسطینیوں کے مابین تشدد' میں اضافے پر گہری تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اسرائیل نے بہت سی احتیاطی تدابیر اپنائیں مثلاً کچھ حملوں میں پیشگی اطلاع دینا لیکن اس قدر گنجان آباد علاقے میں ہونے والے فضائی حملوں کا حملوں کا نتیجہ بڑی تعداد میں شہریوں کی ہلاکت اور زخمی ہونے اور غزہ میں وسیع پیمانے پر سویلین ڈھانچے کی تباہی کی صورت میں نکلا۔

سربراہ یو این ایچ سی آر کا کہنا تھا کہ اگر شہریوں اور سویلین چیزوں پر ان حملوں کے بلاامتیاز اور غیر موزوں اثرات پائے گئے تو اس طرح کے حملے جنگی جرائم میں شمار ہوسکتے ہیں۔خیال رہے کہ جمعے کے روز ہونے والی جنگ بندی سے قبل اسرائیل کی جانب سے غزہ میں کیے گئے فضائی حملوں کے نتیجے میں 66 بچوں سمیت 253 فلسطینی جاں بحق ہوچکے تھے جبکہ اس 11 روزہ پر تشدد کارروائیوں کے نتیجے میں 19 سو سے زائد افراد زخمی ہوئے۔