شہزاد اکبر نے جہانگیر ترین کے خلاف کیسز میں ایف آئی اے کو وزیراعظم کا کیا پیغام پہنچا یا ؟ اندرونی کہانی سامنے آگئی 

شہزاد اکبر نے جہانگیر ترین کے خلاف کیسز میں ایف آئی اے کو وزیراعظم کا کیا ...
شہزاد اکبر نے جہانگیر ترین کے خلاف کیسز میں ایف آئی اے کو وزیراعظم کا کیا پیغام پہنچا یا ؟ اندرونی کہانی سامنے آگئی 

  

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن )وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے احتساب شہزاد اکبر کے وفاقی تحقیقاتی ادارے ( ایف آئی اے) دورے کی اندرونی کہانی منظر عام پر آگئی،شہزاد اکبر نے جہانگیر ترین کے خلاف کیسز میں تحقیقاتی ٹیم کو وزیر اعظم کا پیغام دے دیا،جہانگیر ترین کے خلاف کیسز کی تحقیقاتی بغیر کسی دباو کے مکمل کی جائیں،جہانگیر ترین کے خلاف کیسز کی تحقیقات پر ڈائریکٹر ایف آئی اے ڈاکٹر رضوان نے شہزاد اکبر کو بریفنگ دی۔

شہزاد اکبر نے ایف آئی اے حکام کو بتایا کہ وزیر اعظم کے پیغام کے مطابق جو مقدمات درج کیے گئے اب انہیں ثابت کرنے کے لیے تمام اقدامات کیے جائیں،ایف آئی اے پر اعتماد کر کے بڑے کیسز ایف آئی اے کو سونپے گئے،وزیر اعظم کو ایف آئی اے سے مایوسی کا سامنا نہ کرنا پڑے،کیسز ثابت کر کے ذمہ داروں کو سزائیں دلوائیں۔

مزید :

قومی -