پنجاب حکومت نے صوبہ بھر میں کورونا کی رینڈم سمپلنگ کرنے  کا فیصلہ کرلیا

پنجاب حکومت نے صوبہ بھر میں کورونا کی رینڈم سمپلنگ کرنے  کا فیصلہ کرلیا
پنجاب حکومت نے صوبہ بھر میں کورونا کی رینڈم سمپلنگ کرنے  کا فیصلہ کرلیا

  

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن ) محکمہ پرائمری اینڈ سکینڈری ہیلتھ کئیر  پنجاب نے رینڈم سمپلنگ کا فیصلہ کیا ہے۔

محکمہ پرائمری اینڈ سکینڈری ہیلتھ کئیرکےمطابق صوبے میں کورونا ٹیسٹ کے رینڈم سیمپلز بازاروں، شاپنگ مالز اور دیگر عوامی مقامات سے لیے جائیں گے۔ رینڈم سپلمنگ سے کورونا کی تیسری لہر کی صورتحال کا جائزہ لیا جائے گا۔اس سلسلے میں محکمہ صحت کی ٹیموں کو 10 ہزار سمپل لینے کی ہدایت  کردی گئی ہے۔ لاہور شہر میں پانچ  ہزار افراد کے کورونا ٹیسٹ کے لیے سمپلز لیے جائیں گے جبکہ دیگر اضلاع کے لیے  200 سے 2000 تک سمپلز لینے کا ہدف مقرر کیا گیا ہے۔

مزید :

قومی -کورونا وائرس -