ہسپانوی صوبہ کاتالونیہ کی کابینہ نے حلف اٹھا لئے

ہسپانوی صوبہ کاتالونیہ کی کابینہ نے حلف اٹھا لئے
ہسپانوی صوبہ کاتالونیہ کی کابینہ نے حلف اٹھا لئے

  

بارسلونا(ارشد نذیر ساحل )سپین کے صوبہ کاتالونیاکی صوبائی اسمبلی کے منتخب اراکین میں سے 14 ممبران اسمبلی نے باضابطہ طور پر عہدے سنبھال لئے ہیں۔ اتحادی جماعتوں کے درمیان عہدوں کی تقسیم یکساں طور پر کی گئی ہے۔ کتلان نومنتخب صدر پیری اراگونس نے ممبران سے حلف لیا۔

یاد رہے کہ نو منتخب کابینہ کورونا وائرس وباسے پیدا ہونے والے بحران کے باعث ہیلتھ ایمرجنسی کے دوران کام شروع کرنے جارہی ہے۔ صوبائی صدر پیری آراگونس نے کابینہ اراکین کو خوش آمدیدکہااور نیک خواہشات کا اظہار کیا۔ نومنتخب صدر نے میڈیا سے گفتگو میں کہاکہ ان کی ٹیم عوام کی خدمت کےلئے درپیش چیلنجز سے نمٹنے کے لئے تیار ہے۔ آزادی پسند رہنماوں کی معافی کے حوالے سے انہوں نے کہاکہ سپریم کورٹ کے فیصلے کے بعد یہ فیصلہ وفاقی حکومت کا اختیار ہوگا۔

مزید :

بین الاقوامی -