سلمان خان کے والد نے اپنے ہی بیٹے کی فلم ’رادھے ‘کو تنقید کا نشانہ بنا ڈالا 

سلمان خان کے والد نے اپنے ہی بیٹے کی فلم ’رادھے ‘کو تنقید کا نشانہ بنا ڈالا 
سلمان خان کے والد نے اپنے ہی بیٹے کی فلم ’رادھے ‘کو تنقید کا نشانہ بنا ڈالا 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

ممبئی(ڈیلی پاکستان آن لائن)بالی ووڈ اداکار سلمان خان کی نئی فلم ’رادھے ‘مداحوں کے دل نہ جیت سکی اور تنقید کا نشانہ بنی اب سلمان خان کے والد نے ہی اس فلم کو تنقید کا نشانہ بنا ڈالا ۔ ایک انٹرویومیں ان کا کہنا تھا کہ سلمان خان کی فلمیں ’دبنگ 3‘ اور’بجرنگی بھائی جان‘ بالکل منفرد تھیں اس کے مقابلے میں فلم رادھے اچھی فلم نہیں۔سلیم خان نے کہا کہ فلموں کی کہانی سے متعلق سب سے بڑا مسئلہ یہ ہے کہ ہمارے لکھنے والے اب پڑھتے نہیں، فلم انڈسٹری کے لیے اچھے لکھاری نہیں رہے۔سلیم خان نے فلم ’زنجیر‘ کی مثال دیتے ہوئے کہا کہ فلم نے ہندی سینیما کی تقدیرپلٹ دی تھی۔ اس فلم کی مدد سے فلم انڈسٹری مستحکم ہوگئی تھی لیکن اب ایسا نہیں۔

مزید :

تفریح -