سوشل میڈیا پر فرینڈ شپ اور پھر اگلے ہی لمحے محبت میں پاگل ہونے کا دعویٰ، کیا ایسے لوگوں پر اعتبار کرنا چاہیے؟ برطانوی خاتون نے معمہ حل کردیا

سوشل میڈیا پر فرینڈ شپ اور پھر اگلے ہی لمحے محبت میں پاگل ہونے کا دعویٰ، کیا ...
سوشل میڈیا پر فرینڈ شپ اور پھر اگلے ہی لمحے محبت میں پاگل ہونے کا دعویٰ، کیا ایسے لوگوں پر اعتبار کرنا چاہیے؟ برطانوی خاتون نے معمہ حل کردیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لندن(مانیٹرنگ ڈیسک) سوشل میڈیا پر آپ کی کسی سے بات چیت شروع ہوتی ہے اور اگلے ہی دن وہ شخص آپ کی محبت میں پاگل ہوجانے کا دعویٰ کر دیتا ہے تو آپ اس کے بارے میں کیا رائے قائم کریں گے؟ اس حوالے سے ایک برطانوی نرس نے لوگوں کو متنبہ کر دیا ہے۔ ڈیلی سٹار کے مطابق 48سالہ کیرن پریسکاٹ نامی اس ہیلتھ کیئر ورکر نے ’دی ایکو‘ سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا ہے کہ ”میں کچھ عرصے سے سنگل تھی اور فیس بک پر پارٹنر کی تلاش میں تھی جہاں میری ایک آدمی سے ملاقات ہوئی۔ اس نے بتایا کہ وہ فوج میں ملازمت کرتا ہے۔ ایک دن ہماری بات شروع ہوئی اور اگلے ہی دن اس نے کہہ دیا کہ ’میں اپنی تمام زندگی تمہارے ساتھ گزارنا چاہتا ہوں اور اگر تم مجھے نہ ملی تو میں مر جاﺅں گا۔‘
کیرن پریسکاٹ نے بتایا کہ ”اس آدمی کی یہ بات سن کر ہی میرا ماتھا ٹھنکا اور میں محتاط ہو گئی تاہم میں نے حقیقت جاننے کے لیے اس کے ساتھ رابطہ جاری رکھا اور اسے یقین دلا یا کہ میں بھی اس میں دلچسپی رکھتی ہوں۔ ابھی چند دن ہی گزرے تھے کہ اس نے ایسی بات کردی جس سے میرا اندازہ درست ثابت ہو گیا۔ اس نے مجھے کہا کہ وہ آرمی میں پھنس گیا ہے اور اسے نکلنے کے لیے 1ہزار پاﺅنڈ کی ضرورت ہے۔ اس نے کہا کہ ’میں ابھی تمہارے پاس پہنچنا چاہتا ہوں تاکہ ابھی سے تمہارے ساتھ نئی زندگی شروع کر سکوں، اس کے لیے مجھے رقم بھیجو۔ رقم کے بغیر میں یہاں سے نکل نہیں پاﺅں گا۔‘ اس کی یہ بات سن کر میں نے اسے بلاک کر دیا اور اس فراڈ سے بچ گئی۔ میں لوگوں کو متنبہ کرتی ہوں کہ اگر سوشل میڈیا پر کوئی اس طرح اچانک آپ پر مرمٹنے کا دعویٰ کر دے تو محتاط ہو جائیں۔ غالب امکان ہے کہ وہ شخص فراڈ ہو گا۔“

مزید :

برطانیہ -تفریح -