نوجوان لڑکی اپنے دوست کے سوتیلے باپ اور ماں کی محبت میں گرفتار، مغربی معاشرے کی بے راہ روی کی انتہائی اندوہناک کہانی سامنے آگئی

نوجوان لڑکی اپنے دوست کے سوتیلے باپ اور ماں کی محبت میں گرفتار، مغربی معاشرے ...
نوجوان لڑکی اپنے دوست کے سوتیلے باپ اور ماں کی محبت میں گرفتار، مغربی معاشرے کی بے راہ روی کی انتہائی اندوہناک کہانی سامنے آگئی

  

نیویارک(مانیٹرنگ ڈیسک) مغربی معاشرہ جنسی اعتبار سے کس قدر بے راہرو ہو چکا ہے، اس کا اندازہ اس لڑکی کی کہانی سے لگایا جا سکتا ہے جس نے اپنے دوست کے سوتیلے باپ اور ماں کے ساتھ جنسی تعلق قائم کیا اور سوتیلے باپ کی محبت میں گرفتار ہو گئی۔ ڈیلی سٹار کے مطابق ایشلے نامی اس 25سالہ لڑکی نے پوڈ کاسٹ ’Strictly Anonymous‘ میں بات کرتے ہوئے کہا کہ ”میں اپنے اس بہترین دوست کے گھر اکثر جاتی رہتی تھی اور اس کی ماں میری شناسا تھی۔ پھر ہمارا رابطہ ختم ہو گیا۔ کئی سال بعد میں نے دوبارہ اپنے اس دوست کی ماں کے ساتھ رابطہ کیا اور اس سے ملنے اس کے گھر چلی گئی۔“

ایشلے نے بتایا کہ ”جب میں اس کے گھر پہنچی تو پتا چلا کہ میرے دوست کی ماں اب نئے پارٹنر کے ساتھ رہ رہی تھی۔ وہاں میں نے اسے پیشکش کر دی کہ اگر وہ پسند کرے تو میں ان میاں بیوی کے ساتھ جنسی تعلق میں شریک ہونا چاہتی ہوں، جس پر وہ رضامند ہو گئی۔ اس تعلق میں مجھے اس آدمی کے ساتھ محبت ہو گئی اور ہم نے اکیلے ملنا شروع کر دیا۔ ایک سال تک ہمارا تعلق قائم رہا اور پھر میرے دوست کی ماں کو علم ہو گیاجس پر اس کا اپنے پارٹنر کے ساتھ تعلق پھیکا پڑنے لگا اور پھر ان میں علیحدگی ہو گئی۔ ان کی علیحدگی کے بعد میرا بھی اس آدمی کے ساتھ تعلق ٹوٹنے لگا ۔ اس دوران میرے دوست کو اس معاملے کا علم ہوا اور اس نے بھی میرے ساتھ تعلق ختم کر لیا اور پھر میری اور اس آدمی کی بھی علیحدگی ہو گئی۔ آج اس واقعے کو کئی سال بیت چکے ہیں مگر میں یہ نہیں سمجھ پائی کہ جب میں میرے دوست کی ماں اس آدمی کے ساتھ تھی تو ہم دونوں اس سے جان چھڑا کر اکٹھے رہنا چاہتے تھے مگر جب وہ الگ ہو گئی تو پھر ہمارا تعلق کیونکہ سردمہری کا شکار ہو کر بالآخر ختم ہو گیا؟ اس پر مستزاد کہ میرا بہترین دوست بھی ہمیشہ کے لیے مجھ سے دور ہو گیا۔“

مزید :

بین الاقوامی -