فحش فلموں کی سابق اداکارہ نے شراب کے نشے میں دھت ہوکر پادری کو گاڑی تلے کچل ڈالا

فحش فلموں کی سابق اداکارہ نے شراب کے نشے میں دھت ہوکر پادری کو گاڑی تلے کچل ...
فحش فلموں کی سابق اداکارہ نے شراب کے نشے میں دھت ہوکر پادری کو گاڑی تلے کچل ڈالا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

نیویارک(مانیٹرنگ ڈیسک) فحش فلموں کی سابق اداکارہ کیتھرین کولابیلا نے شراب کے نشے میں دھت ہو کر ایک پادری کو گاڑی تلے کچل ڈالنے کا اعتراف کر لیا۔ ڈیلی سٹار کے مطابق 31سالہ کیتھرین کولابیلا، جو فحش فلم انڈسٹری میں ’کیٹی بیلا‘ کے نام سے جانی جاتی ہے، امریکی ریاست فلوریڈا کے شہر میامی میں شراب کے نشے میں دھت ہو کر گاڑی چلا رہی تھی جب اس نے نوئے ایگوئیلر نامی پادری کو کچل ڈالا۔
رپورٹ کے مطابق نوئے ایگوئیلر سائیکل پر کام سے گھر واپس جا رہا تھا جب حادثہ پیش آیا، جس میں نوئے ایگوئیلر ہمیشہ کے لیے کوما میں چلے گئے۔ یہ حادثہ 25مارچ کو پیش آیا تھا۔ کیتھرین نوئے ایگوئیلر کو سڑک پر تڑپتا چھوڑ کر وہاں سے فرار ہو گئی تاہم بعد ازاں پولیس نے اسے گرفتار کرلیا۔ اس نے دوران تفتیش اپنے جرم کا اعتراف کر لیا ہے۔ رپورٹ کے مطابق کیتھرین کے خلاف عدالت میں مقدمے کی کارروائی 28جون سے شروع ہو گی۔

مزید :

تفریح -