’مجھے یہاں آکر ملیں‘ معروف سیاستدان کو فیس بک پر اپنی لوکیشن بتانا مہنگا پڑگیا، زندگی سے ہی ہاتھ دھو بیٹھی

’مجھے یہاں آکر ملیں‘ معروف سیاستدان کو فیس بک پر اپنی لوکیشن بتانا مہنگا ...
’مجھے یہاں آکر ملیں‘ معروف سیاستدان کو فیس بک پر اپنی لوکیشن بتانا مہنگا پڑگیا، زندگی سے ہی ہاتھ دھو بیٹھی
سورس:   Instagram

  

میکسیکو سٹی(مانیٹرنگ ڈیسک) میکسیکو میں میئر کے الیکشن کی ایک امیدوار کو فیس بک پر اپنی لوکیشن بتانے کے محض ایک گھنٹے بعد موت کے گھاٹ اتار دیا گیا۔ میل آن لائن کے مطابق ایلما بیراگین نامی یہ خاتون میکسیکو کی ریاست گواناجواتو کے شہر مورولیون میں میئر کا الیکشن لڑ رہی تھی۔ اس ریاست کو میکسیکو کی سب سے خطرناک ریاست قرار دیا جاتا ہے۔ ایلما نے فیس بک پر ایک لائیو ویڈیو میں اپنی لوکیشن کے بارے میں بتایا اور ووٹرز سے کہا کہ وہ اس جگہ پر آ کر مجھ سے مل بھی سکتے ہیں۔

رپورٹ کے مطابق 61سالہ ایلما کی طرف اپنی لوکیشن بتائے جانے پر قاتل وہاں پہنچ گئے اور فائرنگ کرکے انہیں قتل کر دیا۔ ایلما گزشتہ 15سالوں میں سٹیزنز موومنٹ پارٹی کی تیسری امیدوار ہیں جو قتل ہوئی ہیں۔ میکسیکو کی اس ریاست میں امن و امان کی صورتحال کا اندازہ اس بات سے لگایا جا سکتا ہے کہ ریاست میں ستمبر 2020سے انتخابی مہم شروع ہوئی ہے اور تب سے 88امیدواروں کو قتل کیا جا چکا ہے۔ایلما قتل ہونے والی 88ویں انتخابی امیدوار تھیں۔

مزید :

بین الاقوامی -