کورونا ویکسین لگوانے کے لیے رجسٹریشن کا طریقہ کار سامنے آگیا

کورونا ویکسین لگوانے کے لیے رجسٹریشن کا طریقہ کار سامنے آگیا
کورونا ویکسین لگوانے کے لیے رجسٹریشن کا طریقہ کار سامنے آگیا

  

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) حکومت نے ویکسین لگوانے کے لیے عمر کی حد مزید کم کرتے ہوئے 19سال کردی۔ نجی ٹی وی چینل جیو نیوز کے مطابق عمر کی حد میں کمی کا اعلان نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سنٹر کے سربراہ اسد عمر کی طرف سے کیا گیا ہے۔ ان کی طرف سے بتایا گیا ہے کہ آج سے وہ تمام لوگ کورونا ویکسین لگوانے کے لیے رجسٹریشن کرا سکتے ہیں جن کی عمر 19سال یا اس سے زائد ہے۔ 

رپورٹ کے مطابق جن لوگوں کے پاس انٹرنیٹ کی سہولت نہیں ہے وہ اپنا شناختی کارڈ نمبر 1166پر ایس ایم ایس کرکے بھیج کر رجسٹریشن کرا سکتے ہیں۔ کوئی شخص اپنے علاوہ اپنے کسی رشتہ دار کی رجسٹریشن بھی کرا سکتا ہے۔جن لوگوں کے پاس انٹرنیٹ کی سہولت موجود ہے وہ نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سنٹر کی ویب سائٹ (nims.nadra.gov.pk) پر جا کر بھی رجسٹریشن کرا سکتے ہیں۔

مزید :

علاقائی -اسلام آباد -کورونا وائرس -