وزیراعظم کا نیا پاکستان ہاؤسنگ اتھارٹی کے تعمیراتی منصوبوں پر اظہار اطمینان

 وزیراعظم کا نیا پاکستان ہاؤسنگ اتھارٹی کے تعمیراتی منصوبوں پر اظہار ...
 وزیراعظم کا نیا پاکستان ہاؤسنگ اتھارٹی کے تعمیراتی منصوبوں پر اظہار اطمینان

  

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن) وزیراعظم نے نیا پاکستان ہاؤسنگ اتھارٹی کے تحت جاری کم لاگت کے رہائشی منصوبوں پرپیش رفت اور خاص طور پر تعمیرات اور ہاؤسنگ کے شعبوں پر ان کے مثبت اثرات پر تسلی کا اظہار کیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق  وزیراعظم عمران خان سے چیئرمین نیا پاکستان ہاؤسنگ اتھارٹی لیفٹیننٹ جنرل (ر)انور علی حیدر نے ملاقات کی ہے، ملاقات میں وزیر اعظم کو نیا پاکستان ہاؤسنگ اتھارٹی کے تحت جاری کم لاگت کے رہائشی منصوبوں پر پیش رفت سے آگاہ کیا گیا،وزیراعظم نے منصوبوں پر پیش رفت اور خاص طور پر تعمیرات اور ہاؤسنگ کے شعبوں پر ان کے مثبت اثرات پر تسلی کا اظہار کیا۔

مزید :

قومی -