شوکت ترین نے کاروباری برادری کو بڑی خوشخبری سنا دی 

 شوکت ترین نے کاروباری برادری کو بڑی خوشخبری سنا دی 
 شوکت ترین نے کاروباری برادری کو بڑی خوشخبری سنا دی 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)وفاقی وزیر برائے خزانہ شوکت ترین نے کہا ہے کہ حکومت کی طرف سے پیش کردہ کم لاگت والے یونٹس معیشت کی مجموعی پیداوار بالخصوص برآمدی شعبوں کے لئے فائدہ مند ثابت ہوئے ، کاروباری برادری کے ساتھ مل کر ملکی ترقی کی رفتار کو مزید بڑھایا جائے گا،بہتر حکمت عملی کو اپناتے ہوئے آئندہ بجٹ کے لئے سبسڈی اصل کھپت کی بنیاد پر مختص کی جائے گی.

ان خیالات کا اظہار وفاقی وزیر خزانہ نے منعقدہ اہم اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا ، اجلاس میں آئندہ بجٹ میں صنعت اور برآمدات پر مبنی شعبہ جات کے لئے نئے ٹیرف پر غور کیا گیا، اجلاس وفاقی وزرا، مشیران اور وزارت خزانہ کے اعلی عہدداران شریک ہوئے ، اجلاس میں رعایتی نرخوں کے بارے میں مختلف طریقہ کار پر تفصیلی غورسبسڈی ، آمدنی ، پیداوار اور محصولات کے حصول، برآمدات پر مبنی شعبوں اور صنعتوں کے ٹیرف اور کارکردگی کے مابین ربط قائم کرنے کے لیئے ڈیٹا بیس تیار کرنے کی ضرورت پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

وزیر خزانہ نے اجلاس کے شرکاءسے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ حکومت کی طرف سے پیش کردہ کم لاگت والے یونٹس معیشت کی مجموعی پیداوار بالخصوص برآمدی شعبوں کے لئے فائدہ مند ثابت ہوئے ، کاروباری برادری کے ساتھ مل کر ملکی ترقی کی رفتار کو مزید بڑھایا جائے گا۔ وزیر خزانہ کا کہنا تھا کہ بہتر حکمت عملی کو اپناتے ہوئے آئندہ بجٹ کے لئے سبسڈی اصل کھپت کی بنیاد پر مختص کی جائے گی۔اجلاس میں اس بات کا اصولی فیصلہ کیا گیا کہ برآمدات پر مبنی شعبہ جات کی گروتھ حکومت کا بنیادی مقصد ہوگا تاکہ صنعت اپنی پوری صلاحیت کو بروئے کار لاتے ہوئے ملک کی ترقی میں اپنا صحیح کردار ادا کرے۔

مزید :

قومی -