اپوزیشن کو احتجاج مہنگا پڑ گیا، حکومت نے سینیٹ سے اہم بل منظور کروالیا

اپوزیشن کو احتجاج مہنگا پڑ گیا، حکومت نے سینیٹ سے اہم بل منظور کروالیا
اپوزیشن کو احتجاج مہنگا پڑ گیا، حکومت نے سینیٹ سے اہم بل منظور کروالیا

  

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن )پاکستان تحریک انصاف نے اپوزیشن کی عدم موجودگی میں سینیٹ سے سی پیک اتھارٹی بل منظور کروالیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق سی پیک اتھارٹی کے قیام کا بل سینیٹ میں پیش کیا گیا، تو اپوزیشن نے مشیر بابر اعوان کو بل پیش کرنے سے روک دیا اپوزیشن کی مخالفت پر بل شبلی فراز نے پیش کیا۔جس کے بعد  اپوزیشن سی پیک اتھارٹی بل کی منظوری کےمعاملے پر احتجاجاً واک آؤٹ کر گئی ۔اپوزیشن کے واک آؤٹ کے باعث سینیٹ میں سی پیک اتھارٹی بل کی مخالفت میں کوئی ووٹ نہیں آیا۔ بل منظور ہونے کے بعد  سینیٹ کا اجلاس جمعہ کی صبح 11بجے تک ملتوی کردیا گیا۔

مزید :

قومی -