جعلی ڈومیسائل اور پی آر سی پر سرکاری ملازمت حاصل کرنے والوں کے گرد گھیرا تنگ کرنے کا فیصلہ

جعلی ڈومیسائل اور پی آر سی پر سرکاری ملازمت حاصل کرنے والوں کے گرد گھیرا تنگ ...
جعلی ڈومیسائل اور پی آر سی پر سرکاری ملازمت حاصل کرنے والوں کے گرد گھیرا تنگ کرنے کا فیصلہ

  

کراچی(ڈیلی پاکستان آن لائن)وزارتِ داخلہ سندھ نے جعلی ڈومیسائل اور پی آر سی پر سرکاری ملازمت حاصل کرنے والوں کے گرد گھیرا تنگ کرنے کا فیصلہ کرلیا۔

تفصیلات کےمطابق وزارتِ داخلہ سندھ نےکراچی کےمختلف اضلاع میں جعلی ڈومیسائل اورپی آرسی بنواکرسرکاری ملازمت حاصل کرنےوالوں کےخلاف ایکشن لےلیا۔محکمہ داخلہ سندھ نےکراچی کےتمام کمشنرزکوحکمنامہ جاری کرتےہوئے حکم دیا ہے کہ جعلی ڈومیسائل اور پی آر سی پر ملازمت حاصل کرنے والے افسران کی نشاندہی کی جائے۔

مراسلےمیں کہاگیاہےکہ تمام کمشنرزجعلی ڈومیسائل،پی آرسی کی بنیاد پرافسران کی تعیناتیوں کی تصدیق کریں کیونکہ شکایات موصول ہوئیں کہ دیگر صوبوں کے لوگوں نے سندھ کے کوٹے پر سرکاری ملازمتیں حاصل کر رکھی ہیں۔صوبائی وزارتِ داخلہ نے صوبے کے تمام ڈپٹی کمشنرز کو ہدایت کی کہ وہ اپنے اضلاع میں افسران کی جانچ کر کے جعلی ڈومیسائل اور پی آرسی کے حوالے سے رپورٹ مرتب کر کے کمشنر کو ارسال کریں۔

مزید :

علاقائی -سندھ -کراچی -