راجن پور کے علاقہ میں ڈکیت گینگ نے اپنی ساتھی کو چھڑوانے کے لیے ایلیٹ فورس کے دو اہلکاروں کو اغوا کرلیا

راجن پور کے علاقہ میں ڈکیت گینگ نے اپنی ساتھی کو چھڑوانے کے لیے ایلیٹ فورس کے ...
راجن پور کے علاقہ میں ڈکیت گینگ نے اپنی ساتھی کو چھڑوانے کے لیے ایلیٹ فورس کے دو اہلکاروں کو اغوا کرلیا

  

راجن پور(ڈیلی پاکستان آن لائن )ڈکیت گینگ نے قتل کے مقدمہ میں اشتہاری ملزم کو گرفتار کرنے پر ایلیٹ فورس کے دو اہلکاروں کو اغوا کرلیا ہے۔

پولیس رپورٹ کے مطابق اغوا ہونے والوں میں ایلیٹ فورس کے اہلکار عرفان اور ارشد شامل ہیں۔پولیس نے چند روز قبل قتل کے مقدمہ  میں نو سال سے اشتہاری  ملزم کو گرفتار کیا  تھا،جس کے جواب میں گینگ نے آج ایلیٹ فورس  کے اہلکاروں کو اغوا کرلیا گیا۔پولیس کے مطابق اہلکاروں کو چوکی کے باہر جانے سے منع کیا گیا تھا،تاہم دونوں اہلکار اس سے قبل بھی چائے پینے چوک سے باہر جاتے تھے جہاں سے انہیں آج اغوا کیا گیا۔

مزید :

قومی -