آصف زرداری کے قریبی ساتھی اور سابق وفاقی وزیر ڈاکٹر عاصم حسین کے گھر صف ماتم بچھ گئی

آصف زرداری کے قریبی ساتھی اور سابق وفاقی وزیر ڈاکٹر عاصم حسین کے گھر صف ماتم ...
آصف زرداری کے قریبی ساتھی اور سابق وفاقی وزیر ڈاکٹر عاصم حسین کے گھر صف ماتم بچھ گئی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن)سابق صدر آصف علی زرداری کے قریبی دوست اور پیپلز پارٹی کے مرکزی رہنماڈاکٹر عاصم حسین کی والدہ ڈاکٹر اعجاز فاطمہ انتقال کر گئیں،انکی نماز جنازہ کل(جمعہ کے روز)دوپہر 12 بجے ان کی رہائش گاہ 120 ایف بلاک نارتھ ناظم آباد سے اٹھایا جائے گا جبکہ نماز جنازہ ضیا ءالدین یونیورسٹی لنک روڈ کیمپس میں واقع ضیاء جامع مسجد میں ادا کی جائے گی اور تدفین بھی وہیں ہوگی، آصف زرداری سمیت پیپلز پارٹی کے رہنماوں کاڈاکٹرعاصم حسین سےوالدہ کے انتقال پر اظہار تعزیت۔

تفصیلات کے مطابق پیپلزپارٹی کے مرکزی رہنما اور سابق وفاقی وزیر ڈاکٹر عاصم حسین کی والدہ اور ضیا الدین ہسپتال کی بانی ڈاکٹر اعجاز فاطمہ انتقال کرگئیں، ڈاکٹر اعجاز فاطمہ کی عمر بانوے برس تھی۔ڈاکٹر اعجاز فاطمہ گزشتہ کئی روز سے ضیا الدین ہسپتال نارتھ کیمپس میں زیر علاج تھیں۔ مرحومہ نے سوگواران میں دو بیٹے اور دو بیٹیاں چھوڑی ہیں۔ڈاکٹر اعجاز فاطمہ سر ڈاکٹر ضیا الدین احمد کی بڑی صاحبزادی تھیں۔ڈاکٹر اعجاز فاطمہ ایک معروف گائناکالوجسٹ تھیں۔ 1952ء میں انہوں نے ناظم آباد میں پہلے ضیاء الدین ہسپتال کی بنیاد رکھی تھی۔

سابق صدر آصف علی زرداری اور بلاول بھٹو زرداری نے سابق وفاقی وزیر ڈاکٹر عاصم حسین سے تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے ان کی والدہ کے انتقال پر افسوس و دلی ہمدردی کا اظہار کیا ہے۔ آصف علی زرداری نے اپنے تعزیتی پیغام میں کہا کہ ماں کا بچھڑنا بہت بڑا صدمہ ہوتا ہے، آپ کے غم میں برابر کا شریک ہوں۔دعاگو ہوں، اللہ تعالی مرحومہ کو جنت الفردوس میں جگہ عطا فرمائے اور سوگوار لواحقین کو یہ صدمہ برداشت کرنے کا حوصلہ دے۔بلاول بھٹو زرداری کا کہنا تھا کہ ماں خدا کی رحمت ہوتی ہے، جس کا کوئی نعم البدل نہیں