پاکستا ن نے بھارتی الزامات کو مسترد کردیا 

پاکستا ن نے بھارتی الزامات کو مسترد کردیا 
پاکستا ن نے بھارتی الزامات کو مسترد کردیا 

  

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن )ترجمان دفتر خار جہ نے کہا ہے کہ سرحد پار سے در اندازی کے بھارتی الزام کو واضح طور پر مسترد کرتے ہیں ،بھارتی بربریت کی وجہ سے خطے میں امن و سلامتی کو خطرات لاحق ہیں ۔

بھارتی وزیر خارجہ ایس جے شنکر کی جانب سے پاکستان پر عائد الزام کا جواب دیتے ہوئے ترجمان دفتر خارجہ نے کہا کہ پاکستان اس طرح کی سرگرمیوں میں ملوث نہیں ہے۔دفتر خارجہ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ کشمیری عوام اور اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی قراردادوں کے مطابق جموں و کشمیر کے تنازعہ کو حل کرنے سے انکار ، عالمی برادری اور کشمیریوں سے اس کے اپنے وعدے۔ان کا کہنا تھا کہ مقبوضہ جموں و کشمیر کے حوالے سے بھارت نے پانچ اگست 2019کو غیر قانونی اور یکطرفہ کارروائی کی جو بین الاقوامی قانون اور امن کی کوششوں کی خلاف ورزی ہے ۔انہوں نے کہا کہ مقبوضہ جموں و کشمیر میں بھارت کی ریاستی دہشت گردی کے خلاف چلنے والی تحریک مقامی جو اقوام متحدہ کی قرار دادوں کے مطابق حل تک جاری رہے گی ۔

مزید :

قومی -