وزارت مذہبی امور نے شہریوں کو خبردار کردیا

وزارت مذہبی امور نے شہریوں کو خبردار کردیا
وزارت مذہبی امور نے شہریوں کو خبردار کردیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن )وزارت مذہبی امور نے شہریوں کو خبردار کرتے ہوئے کہا ہے کہ حج پالیسی کا اعلان ہونے سے قبل بکنگ نہ کروائیں، بعض دھوکے باز عناصر حج بکنگ کا جھانسہ دے کر عوام کو مالی نقصان پہنچاسکتے ہیں۔
ترجمان وزارت مذہبی امور کا کہنا ہے کہ سعودی عرب سے حج کوٹہ ملنے پر وزارت مذہبی امور حج پالیسی 2021 کا اعلان کرے گی۔وزارت کے اعلان سے قبل  شہری حج  کی بکنگ نہ کروائیں کیونکہ اعلان سے قبل حج بکنگ غیرقانونی تصور کی جائے گی۔ بعض دھوکے باز عناصر حج بکنگ کا جھانسا دے کر عوام کو مالی نقصان پہنچاسکتے ہیں۔ اس لیے وزارت کے حتمی اعلان کا انتظار کیاجائے۔
واضح رہے کہ  گزشتہ دنوں حج 2021 کے حوالے سے خبر گردش کررہی تھی کہ سعودی حکومت نے دنیا بھر سے 60 ہزار عازمینِ حج کو حجازِ مقدس آنے کی اجازت دی گئی ہے۔

مزید :

قومی -