’پی ڈی ایم میں کوئی ایک جماعت دوسری جماعت کو رکھنے یا نکالنے کی مجاز نہیں ‘ شہباز شریف کا تہلکہ خیز بیان سامنے آگیا

’پی ڈی ایم میں کوئی ایک جماعت دوسری جماعت کو رکھنے یا نکالنے کی مجاز نہیں ‘ ...
’پی ڈی ایم میں کوئی ایک جماعت دوسری جماعت کو رکھنے یا نکالنے کی مجاز نہیں ‘ شہباز شریف کا تہلکہ خیز بیان سامنے آگیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن ) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے مرکزی صدر میاں شہباز شریف نے کہا ہے کہ پی ڈی ایم میں کوئی ایک جماعت کسی دوسری جماعت کو رکھنے یا نکالنے کی مجاز نہیں ہے، پہلے پی ڈی ایم میں دس جماعتیں تھیں اب 8 ہیں، پی ڈی ایم تقسیم ہوئی ہے تو ہمارے پاس پارلیمان کا فورم بھی موجود ہے۔
میڈ یا رپورٹس کے مطابق انہو ں نے کہا کہ جب جیل میں تھا اس وقت پی ڈی ایم بنی تھی،میں اپنی رائے کسی پر مسلط نہیں کرتا۔ان کا کہنا تھا کہ سیاسی اتحاد ماضی میں بھی بنتے رہے اور ٹوٹتے رہے ہیں،نو ستاروں کا بھی ایک اتحاد بنا تھا، سیاسی جماعتوں کے سربراہوں کے رشتوں میں اتار چڑھاو آتے رہتے ہیں۔بیرون ملک جانے کی وجہ بتاتے ہوئے انہوں نے کہا کہ صحت کا معاملہ تھا اس لیے بیرون ملک جارہا تھا،بیرون ملک کرکٹ کھیلنے یا کسی سے جادو ٹونہ سیکھنے نہیں جارہا تھا۔

مزید :

اہم خبریں -قومی -