26 گھنٹوں میں ماؤنٹ ایورسٹ سر کرکے خاتون نے عالمی ریکارڈ قائم کردیا

26 گھنٹوں میں ماؤنٹ ایورسٹ سر کرکے خاتون نے عالمی ریکارڈ قائم کردیا
26 گھنٹوں میں ماؤنٹ ایورسٹ سر کرکے خاتون نے عالمی ریکارڈ قائم کردیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کھٹمنڈو(ڈیلی پاکستان آن لائن )ہانگ کانگ کی خاتون نے 26 گھنٹوں میں ماؤنٹ ایورسٹ سرکرکے نیا  عالمی ریکارڈ قائم کردیا ہے۔
 ہانگ کانگ کی خاتون سینگ لن ہنگ  نے  25 گھنٹے اور 50 منٹ میں دنیا کی بلند ترین چوٹی سرکرکے ورلڈ ریکارڈ بنایا ہے۔خاتون کے ماؤنٹ ایورسٹ سر کرنے کا باقاعدہ اعلان بیس کیمپ کے سرکاری رابطے کے افسر گیانیندر شریستھا نے کیا، انہوں نے کہا کہ خاتون کوہ پیما سنیچر کو دوپہر ایک بج کر 20 منٹ پر بیس کیمپ سے روانہ ہوئیں اور اگلے دن دوپہر کو 3 بج کر 10 منٹ پر 29 ہزار فٹ سے اونچے پہاڑ کی چوٹی پر پہنچ گئیں’۔
شریستھا کا کہنا ہے کہ لن ہنگ نے عالمی ریکارڈ قائم کیا ہے لیکن انہیں ورلڈ ریکارڈ کا سرٹیفکیٹ لینے کےلیے ثبوت پیش کرنا ہوگا۔اس سے قبل ایورسٹ کو تیز رفتاری سے سر کرنے والی خاتون نیپال کی فنجو جھانگ مو لامہ تھیں جنہوں نے 39 گھنٹے اور چھ منٹ میں چوٹی سر کی تھی۔

مزید :

قومی -