قرضوں میں ڈوبی خاتون نے قرض چکانے کیلئے ایسا کام کردیا کہ پولیس کی بھی دوڑیں لگ گئیں

قرضوں میں ڈوبی خاتون نے قرض چکانے کیلئے ایسا کام کردیا کہ پولیس کی بھی دوڑیں ...
قرضوں میں ڈوبی خاتون نے قرض چکانے کیلئے ایسا کام کردیا کہ پولیس کی بھی دوڑیں لگ گئیں

  

نئی دلی (ڈیلی پاکستان آن لائن) بھارت میں ایک خاتون نے قرض چکانے کیلئے اپنے ہی اغوا کا ڈرامہ رچالیا۔

انڈیا ٹوڈے کے مطابق دلی کے نواحی علاقے مہرولی سے تعلق رکھنے والی خاتون  کے گھر والوں نے پولیس کو شکایت درج کرائی کہ اسے اغوا کرلیا گیا ہے اور اغوا کار تاوان کا مطالبہ کر رہے ہیں۔ گھر والوں نے یہ بھی بتایا کہ اغوا کار رابطے کیلئے مغوی خاتون کا ہی فون استعمال کر رہے ہیں۔

پولیس نے فوری ایکشن لیتے ہوئے فون ٹریس کیا تو وہ ریاست اتر پردیش کے شہر آگرہ کے ایک ہوٹل میں استعمال کیا جا رہا تھا۔ پولیس وہاں پہنچی تو دیکھا کہ خاتون اکیلی ہی کمرے میں ٹھہری ہوئی ہے۔ پولیس نے اسے گرفتار کرکے تفتیش کی تو خاتون نے انکشاف کیا کہ اس پر بہت سا قرض چڑھا ہوا ہے جس کو چکانے کیلئے اس نے اپنے اغوا کا ڈرامہ رچایا، وہ گھر والوں سے رابطے کیلئے وائس چینجر استعمال کر رہی تھی۔ پولیس نے خاتون کے خلاف بھتہ خوری کا مقدمہ  درج کرلیا ہے۔

مزید :

ڈیلی بائیٹس -